مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
کے پیٹرول کی ٹنکی پر جہاں اسٹیم بن رہی ہے کوئی دشمن فائر کرکے سوراخ نہ کردے ورنہ جہاز کے پرخچے اُڑجائیں گے لہٰذا بدنظری کے شیطانی زہریلے تیر سے روح کے جہاز میں سوراخ نہ ہونے دیجیے کسی حسین کو مت دیکھیے، دل میں غیر اللہ کا کوئی بم نہ آنے دیجیے۔ گناہ کا ارتکاب کرنا قلب و روح کے جہاز میں جو خدا کی طرف اُڑ رہا ہے سوراخ کرنا ہے جس سے ساری ترقی خاک میں مل جائے گی اور اللہ تک پہنچنا ناممکن ہوجائے گا۔ (۱۵رمضان المبارک۱۴۱۷ ھ مطابق ۲۳ جنوری ۱۹۹۷ ء بعد تراویح شب ۱۰ بجے جدّہ )تمام کائنات کے حُسن سے زیادہ حسین کیا چیز ہے ارشاد فرمایا کہ کائنات کے تمام حسینوں سے زیادہ حسین اللہ تعالیٰ کی طرف،خالقِ لیلائے کائنات کی طرف بلانا ہے کیوں کہ وہ مولائے کائنات ہی تو خالقِ نمکیاتِ لیلائے کائنات ہے۔ تمام کائنات کے حسینوں کا حُسن اس کی ادنیٰ سی بھیک ہے جس پر لوگ پاگل ہورہے ہیں لیکن چند دن کے بعد جب وہ نمک جھڑگیا اور حسین قبروں میں لیٹ گئےتو پھر پچھتاتے ہیں کہ آہ! ہم کہاں عکس پر فدا ہوئے اور ایامِ زندگی ضایع کیے۔ اس لیے سارے حسینوں سے حسین وہ الفاظ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے میں استعمال ہوں اور اس کی دلیل آج پہلی بار ابھی ابھی عطا ہوئی جس کی طرف کبھی زندگی میں ذہن نہیں گیا تھا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وَ مَنۡ اَحۡسَنُ قَوۡلًا مِّمَّنۡ دَعَاۤ اِلَی اللہِ؎ اس شخص کے قول سے زیادہ حسین کوئی چیز کائنات میں نہیں ہے جو اللہ کی طرف بلارہا ہے۔ساری دنیا کے حسین ایک طرف لیکن میری طرف ، میری محبت کی طرف بندوں کو بلانا اور میری محبت کو سارے عالم میں نشر کرنا یہ سارے حسینوں سے احسن ہے۔کیوں کہ مولیٰ سے بڑھ کر کوئی احسن نہیں اور ان کی محبت کی باتیں سنانے سے بہتر کسی کا کوئی قول نہیں۔ اے حسینوں کے چکر میں رہنے والو! اگر تم کو حُسن پرستی ہی کا ذوق ہے تو ہم تمہیں سارے حسینوں سے احسن چیز پیش کررہے ہیں کہ جہاں کہیں ہماری محبت کی بات نشر کی جارہی ہو اس کو سنو یا تمہیں اللہ تعالیٰ یہ مقام عطا فرمادے اور اتنا دردِ عظیم تمہارے قلب ------------------------------