مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
سارا عالم ہے بے کالم واہ رے میرے ربّ العالم اسی طرح بے شمار عالم سیارات ونجوم اور ہزاروں شمس وقمر سب بلاستون فضاؤں میں معلّق ہیں اور اپنے راستوں میں تیر رہے ہیں تو اتنا زبردست مقناطیس پیدا کرنے والا جس کو کھینچے گا وہ کیسےبغیر کھنچے رہ سکتا ہے، بندے کو جذب کرنا ان کے لیے کیا مشکل ہے۔ تو نفحات کے معنیٰ ہیں جذبات یعنی کھینچنے کی مقناطیسی لہریں۔اور حکیم الاُمت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے نفحات کا ترجمہ کیا ہے اَلتَّجَلِّیَاتُ الْمُقَرِّبَاتُ اللہ کی وہ تجلیات جو بندوں کو اللہ سے قریب کردیتی ہیں۔ وہ تجلیات جو بندے پر پڑجائیں تو وہ اللہ کا پیارا اور مقرّب ہوجاتا ہے۔ اب سوال یہ ہوتا ہے کہ ان تجلیات کا زمانہ تو معلوم ہوگیا لیکن مکان بھی تو معلوم ہو کہ ان تجلیات کو کہاں ڈھونڈیں ، کدھر جائیں ؟ اس کا جواب اللہ تعالیٰ نے میرے قلب کو عطا فرمایا کہ ان کا مکان بخاری شریف کی حدیث میں ہے کہ ھُمُ الْجُلَسَاءُ لَایَشْقٰی جَلِیْسُھُمْ؎ ہمارے پیارے اور خاص بندوں کی یعنی ہمارے اولیاء کی شان یہ ہے کہ جو ان کے پاس بیٹھ جاتا ہے ، جو ان کا جلیس وہم نشین ہوتا ہے کبھی شقی اور بدنصیب نہیں رہ سکتا۔اپنے پیاروں کے صدقے میں ہم اس کی شقاوت کو سعادت سے بدل دیتے ہیں،شقی کو سعید کردیتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ اہل اللہ کی صحبت اور مجالس ان تجلیات کا مکان ہیں۔ شقاوت کو دور کرنے کے لیے اور سعادتِ دائمی حاصل کرنے کے لیے اہل اللہ کی صحبت میں یہ ہوائیں ملتی ہیں جہاں یہ تجلیات نازل ہوتی ہیں۔ (۲۷؍رمضان المبارک ۱۴۱۸ ھ مطابق ۲۶؍جنوری ۱۹۹۹ء دو شنبہ بعد فجر چھ بجے خانقاہِ امدادیہ اشرفیہ گلشن اقبال ۲ کراچی )گناہ سے بچنے کا بہترین علاج ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری اصلاح کے لیے دو ایسی آیتیں ------------------------------