مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
کے اسم کو مؤخر کردیا اور نکرہ تحت النفی بھی ہے مطلب یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی بھی مثل اور ہمسر نہیں ہے تو جب اللہ تعالیٰ کی ذات بے مثل ہے تو ان کے نام کی لذت بے مثل نہیں ہوگی ؟ ان کا نام مجموعۂ لذاتِ کائنات کا کیپسول ہے۔ (۱۱؍ رمضان المبارک ۱۴۱۷ ھ مطابق ۲۰؍جنوری ۱۹۹۷ ء دو شنبہ ۱۱ بجے صبح مدینہ منورہ)صحبتِ شیخ سے کیا ملتا ہے ؟ ارشاد فرمایا کہ بنگلہ دیش میں ایک عالم نے مجھ سے سوال کیا کہ ماں باپ کو رحمت کی نظر سے دیکھنے سے ایک حجِ مقبول کا ثواب ملتا ہے تو اپنے شیخ کو دیکھنے سے کیا ملتا ہے ؟ میرے قلب کو فوراً اللہ تعالیٰ نے یہ جواب عطا فرمایا کہ ماں باپ کو دیکھنے سے کعبہ ملتا ہے اور مرشد کو دیکھنے سے کعبہ والا ملتا ہے، ربّ الکعبہ ملتا ہے کیوں کہ حدیث شریف میں ہے کہ اِذَا رُأُوْا ذُکِرَ اللہُ؎ اللہ والوں کی پہچان یہی ہے کہ ان کو دیکھنے سے اللہ یاد آتا ہے۔ان کی صحبت سے اصلاح ہوتی ہے۔ اصلاح کے لیے انسان چاہیے اسی لیے پیغمبر بھیجے جاتے ہیں۔ اگر کعبہ شریف میں اصلاح کی شان ہوتی تو تین سو ساٹھ بت کعبہ کے اندر رکھے ہوئے نہ ہوتے۔ نبی اور پیغمبر اصلاح کرتا ہے پھر کعبہ شریف کی تجلیات نظر آتی ہیں ورنہ کفر کے موتیا سے جس کے دل کی آنکھیں اندھی ہیں وہ کعبہ کے انوار کیا دیکھے گا۔روحانی بیوٹی پارلر فرمایا کہ میں نے خانقاہ کا نام روحانی بیوٹی پارلر رکھا ہے۔ دنیا وی بیوٹی پارلر میں دلہن کو سجا کر شوہر کے قابل بنایا جاتا ہے اور خانقاہوں کے بیوٹی پارلر میں بندے کو اللہ کے قابل بنایا جاتا ہے کہ اللہ دیکھ کر خوش ہوجائے ۔ جو دنیاوی بیوٹی پارلر والے ہیں وہ خالی اوپری چمک دمک بنادیتے ہیں اور اس کے اندر چاہے غصہ ہو، کینہ ہو، زبان سے لڑنے والی ہو اس کی وہ اصلاح نہیں کرسکتے لیکن روحانی بیوٹی پارلر میں بندوں کے ظاہر وباطن کو اعمالِ سنت وشریعت سے مزین کیا جاتا ہے کہ ظاہر کو سنت کے مطابق بناؤ اور باطن کو اخلاقِ رذیلہ سے پاک کرو۔ ------------------------------