مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
تڑپتاہے۔ جس وقت وہ بدنظری کررہا ہے اگر اس کی نبض کسی ڈاکٹر کو دکھاؤ اور نبض کی رفتار معمول کی رفتار سے تیز نہ ہوجائے تو کہنا کہ میں کیا کہہ رہا تھا۔ دل کی رفتار بڑھ جاتی ہے، کشمکش اور پریشانی بڑھ جاتی ہے بعضوں کا ہارٹ فیل ہوگیا۔ دل کے امراض بڑھنے کی ایک وجہ اس زمانے میں عریانی اور بے پردگی بھی ہے۔ بتائیے کسی مکان میں ہلکا سا زلزلہ آئے تو اس مکان کی دیواریں کمزور ہوجائیں گی یا نہیں؟ بنیاد ہل جائے گی یا نہیں؟کثرتِ عریانی وبے پردگی میں نظر کی حفاظت نہ کرنے سے دل پر ایک ہلکا سا زلزلہ آتا ہے جس کی وجہ سے دل کے تار تار ڈھیلے ہوجاتے ہیں جس سے دل کو نقصان پہنچتا ہے اور اگر اچانک نظر پڑجائے تو فوراً ہٹا لو لیکن یہ اچانک نظر جو معاف ہے اس سے بھی دل کو جو جھٹکا لگے گا اور جو نقصان پہنچے گا اس پر اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ حلاوتِ ایمانی کے سر کاری میٹیریل سے اس کی تعمیرکریں گے ؎ ترے ہاتھ سے زیرِ تعمیر ہوں میں مبارک مجھے میری ویرانیاں ہیں ۱۷؍ذوقعدہ ۱۴۱۸ ھ مطابق ۱۷؍مارچ ۱۹۹۹ء منگل خانقاہ امدادیہ اشرفیہ سندھ بلوچ سوسائٹی بعد نمازِ فجر سیر کے بعد حجرۂ خانقاہ میںحسرتِ حُسنِ نامعلوم اور غمِ حُسنِ معلوم ارشاد فرمایا کہ حسینوں سے نظر بچانے سے غم تو ہوتا ہے لیکن وہ غم نامعلوم غم ہوگا کیوں کہ اس نے دیکھا نہیں تو اس کو معلوم ہی نہیں کہ حُسن کیسا تھا، اس کی آنکھیں کیسی تھیں، ناک کیسی تھی، نوک پلک کیسےتھے تو نہ دیکھنے سے ایک ہلکی سی حسرت آئے گی اور وہ حسرتِ حُسنِ نامعلوم ہوگی جو بہت معمولی سا غم ہوگا اور اگر نظر ڈال دی تو غمِ حُسن معلوم ہوگا۔ یہ اس حسرتِ حُسنِ نامعلوم سے اشد ہوگا۔ حسرت حُسن نامعلوم ہلکا غم ہے کیوں کہ جب دیکھا ہی نہیں تو ہم کو معلوم ہی نہیں کہ کیسی شکل تھی ۔یہ معمولی سا غم تھوڑی دیر میں زائل ہوجائے گا اور اگر دیکھ لیا تو علم ہوگا کہ یہ تو بہت حسین ہے لہٰذا دیکھنے سے جو غم ہوگا وہ غمِ حُسنِ معلوم ہوگا جو حسرتِ حُسنِ نامعلوم