مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
عشق جس کا امام ہوتا ہے اس کا اونچا مقام ہوتا ہے لیکن یہ عشق اللہ کے عاشقوں سے ملتا ہے خشک زاہدوں سے نہیں ملے گا۔ اب میرا شعر سنیے کہ ؎ نفس جس کا امام ہوتا ہے اس کا نیچا مقام ہوتا ہے یعنی نفس کی خواہش کو جس نے امام بنایا وہ نیچا ہوگیا ذلیل ہوگیا، نفس کی خواہش پر عمل کرنے کی وجہ سے اور اس شعر کے دوسرے معنیٰ یہ ہیں کہ جو نفس کی خواہش کو امام بناتا ہے پھر وہ معشوقوں کا نیچا مقام تلاش کرتا ہے اور بول وبراز کے مقامات میں پڑا ہوا نظر آتا ہے اور جو نیچا کام کرتا ہے اس کا نیچا مقام نہ ہوگا؟ وہ نیچا اور ذلیل نہ ہوگا ؟ اس لیے اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ جس نے حسینوں کا فرسٹ فلور یعنی ان کا چہرہ اور آنکھیں اور کالے بال وغیرہ دیکھنے کو حرام کردیا تاکہ فرسٹ فلور کے حُسن سے پاگل ہو کر ہم کہیں گراؤنڈ فلور کی گٹر لائنوں میں نہ گر پڑیں اور ہماری تقدس مآبی پیشاب اور پاخانے کے مقامات میں گر کر خرابی سے تبدیل نہ ہوجائے۔ ۱۴؍ ذوقعدہ ۱۴۱۸ ھ مطابق ۱۴؍مارچ ۱۹۹۹ء ہفتہدلیلِ توحید ارشاد فرمایا کہ مسلمانوں کا آپس میں محبت سے رہنا اس میں دلیلِ توحید ہے ۔ جن بچوں کا باپ ایک ہوتا ہے ان میں آپس میں محبت ہوتی ہے اور سوتیلوں میں لڑائی جھگڑا اور فساد رہتا ہے ۔ مسلمانوں کا اللہ ایک ہے اس لیے ان میں آپس میں محبت ہونا اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی دلیل ہے۔التحیات کے متعلق علومِ عجیبہ بعد فجر حضرتِ والا حسب معمول چہل قدمی کے لیے سندھ بلوچ سوسائٹی