مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
مشک نہ چھین لے۔ اسی طرح جس کے دل کو نسبت مع اللہ عطا ہوتی ہے اس کو پھر غفلت نہیں ہوتی اور وہ ڈرتارہتا ہے کہ میری نسبت مع اللہ کو نقصان پہنچانے والی شکلیں کہیں قریب نہ آجائیں کہ دل کا لگا ؤ ان کی طرف ہوجائے یا بدنظری نہ ہوجائے اور نسبت مع اللہ کو نقصان پہنچ جائے۔انحطاطِ اُمت کا اصل سبب ارشاد فرمایا کہ بیس ریال کا ایک بڑا صندوقچہ لے لیجیے اس کی کوئی قیمت نہیں لیکن اسی کے اندر ایک چھوٹی ڈبیہ میں ایک کروڑ کا موتی رکھ دو تو اب بڑے صندوقچہ کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ اب اس بڑے بکسے کی دیکھ بھال اور حفاظت کی جائے گی۔ ہم لوگوں کے اجسام کے جو بڑے بکسے ہیں اس میں ایک چھوٹا سا بکسہ دل ہے اس میں جس قدر قوی نسبت ہوتی ہے اسی قدر اس کے جسم کا احترام بڑھ جاتا ہے،اس زمانے میں ہمارے دلوں کے چھوٹے بکسے نسبت مع اللہ کے موتی سے خالی ہوگئے، لہٰذا آج ہمارے بڑے بکسوں کی حفاظت نہیں ہورہی ہے۔ اسی لیے اسرائیل میں، ہندوستان میں جہاں دیکھو مسلمان پیٹے جارہے ہیں۔ (بعد تراویح مدینہ منورہ ۱۱ بجے شب)شکرِ نعمت کا عجیب عنوان ارشاد فرمایا کہ اے اہلِ مدینہ جن کو یہاں مستقل قیام کا شرف حاصل ہے اور ہم لوگ جن کو زیارت کے لیے حاضری کی سعادت نصیب ہوئی ہے ہم سب اللہ کا شکر ادا کریں کہ ہم اس شہر میں ہیں کہ جہاں مسجدِ نبوی میں گنبدِ خضرا کے نیچے جتنی زمین پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک رکھا ہوا ہے اتنا ٹکڑا کعبہ شریف سے اورعرشِ اعظم سے افضل ہے، ہماری قسمت ہے جو ہم یہاں رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے جوار میں حاضر ہیں اور جس شہر میں مرنے والوں کے لیے آپ نے شفاعت کا وعدہ فرمایا ہے، لہٰذا ان اعمال سے بچنا چاہیے جن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم