مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
بے ضرورت گھر سے مت نکلو اور حضور صلی اﷲ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ بلا ضرورت اپنے گھر سے مت نکلو۔ ذکر و تلاوت و نوافل و درود شریف کی کثرت سے اپنے گھر کو وسیع کرلو یعنی جو شخص اپنے گھر میں اﷲ اﷲ کرتا ہے، تلاوت کرتا ہے، درود شریف پڑھتا ہے، اس کا چھوٹا سا گھر بھی بہت بڑا معلوم ہوتا ہے کیوں کہ وہ اﷲ والا ہے، زمین و آسمان کا خالق جس دل میں اپنی خاص تجلیات سے متجلی ہوگا وہ دل بہت وسیع ہوجاتا ہے، اس کو اپنا گھر بھی بڑا معلوم ہوتا ہے، ایک آدمی جس کا گھر بہت بڑا ہے اگر وہ گناہ کرتا ہے تو ساری دنیا اس پر تنگ ہوجائے گی۔ تو بلا ضرورت اپنے گھر سے نہ نکلو۔ حضرت سفیان ثوری رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں: ھٰذَا زَمَانُ السُّکُوْتِ وَمُلَازَمَۃُ الْبُیُوْتِ وَالْقَنَاعَۃُ بِالْقُوْتِ حَتّٰی یَمُوْتَ؎ اپنے زمانہ میں یہ نصیحت فرمائی کہ یہ زمانہ خاموش رہنے کا ہے اور گھروں سے چپکے رہنے کا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر مت نکلو، اﷲ اﷲ کرو، صرف ضروری کاموں کے لیے نکلو جیسے دفتر جانا ہے، تجارت کے لیے جانا ہے وغیرہ اور اﷲ جو رزق دے اس پر قناعت کرو اور اﷲ کا شکر ادا کرو۔ حیدرآباد دکن جب میں گیا تو ایک دوست نے کہا کہ چلیے آپ کو شہر دِکھا لائیں۔ میں نے ان کو جواب دیا جو خود بخود شعر بن گیا کہ ؎ نہ لے جاؤ مجھے ان کی گلی میں اضافہ ہوگا میری بے کلی میں یعنی شہر میں عورتیں بے پردہ پھر رہی ہیں۔ شیطان توکہتا ہے کہ ان حسین عورتوں کو دیکھنے سے چین ملے گا لیکن چین چھن جاتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر والے کو ڈاکٹر نمک کھانے ------------------------------