مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
نے تین نصیحتیں فرمائیں اور یہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا وعظ ہے جو پانچ سیکنڈ میں ختم ہوگیا۔ آپ کہیں گے کہ پانچ سیکنڈ میں کیا فائدہ ہوگا؟ تو انجکشن لگانے میں کتنی دیر لگتی ہے لیکن بخار اُتر جاتا ہے یا نہیں؟بمبئی میں قاری طیب صاحب رحمۃ اﷲ علیہمہتمم دارالعلوم دیوبند کو ۱۰۵ بخار تھا اور قاری صاحب کو جلسہ میں مدعو کیا گیا تھا، مہتمم مدرسہ نے کہا کہ قاری صاحب کی شرکت کا پوسٹر شایع ہوچکا ہے اور اُنہیں بخار ہے۔ اگر قاری صاحب شریک نہ ہوسکے تو میری عزت خاک میں مل جائے گی۔ ایک مشہور ڈاکٹر کو بلایا گیا جو غیرمسلم تھا۔ اس نے کہا کہ دس ہزار روپے لوں گا اور اس نے ایک سیکنڈ میں ایک انجکشن لگایا اور قاری صاحب کا بخار اُتر گیا۔جب دنیاوی ڈاکٹر کے ایک سیکنڈ کے انجکشن سے فائدہ ہوسکتا ہے تو اﷲ کے رسول صلی اﷲعلیہ وسلم کے پانچ سیکنڈ کے وعظ سے اُمت کے دل کی دنیاکیوں نہیں بدل سکتی؟ اس کی گمراہی ہدایت سے کیوں نہیں بدل سکتی؟ میں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے الفاظِ نبوت کو پیش کروں گا، آپ اپنی گھڑیوں کو دیکھیے، سرورِعالم صلی اﷲ علیہ وسلم کا وعظ پانچ سیکنڈ میں ختم ہوجائے گا۔ حدیثِ پاک ہےاَمْلِکْ عَلَیْکَ لِسَانَکَ وَلْیَسَعْکَ بَیْتُکَ وَابْکِ عَلٰی خَطِیْئَتِکَ؎ پانچ سیکنڈ کا وعظِ نبوت ختم ہوگیا۔ اب اس حدیث کی مختصر شرح کرتا ہوں۔زبان کو قابو میں رکھو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:اَمْلِکْ عَلَیْکَ لِسَانَکَ کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھو، زبان کو اپنا غلام بنا کر رکھو،جس سے بات کرو تو خیال رکھو کہ کیا بولیں، پہلے سوچو پھر بولو یا اپنے مشایخ اور بزرگوں سے بات کرو تو سوچو کہ ادب کے خلاف تو نہیں ہے۔ بیوی سے بات کرو تو ایسی بات نہ کرو کہ آپس میں لڑائی شروع ہوجائے اور طلاق کی نوبت آجائے۔ کسی استاد سے بولو تو تعظیم میں کمی نہ آنے دو، ڈرتے رہو کہ کہیں بے ادبی نہ ہوجائے۔ جتنے دنیا میں جھگڑے ہیںیہ سارے جھگڑے زبان ------------------------------