مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
گئی۔ نبوت ناقص نہیں دی گئی کہ قرآنِ پاک ابھی مکمل نہیں ہوا تو نبوت تھوڑی سی دے دی گئی ہو۔ نہیں ! مکمل نبوت عطا ہوئی اور ایسی مکمل ہوئی کہ جس نے آپ کو اس حالت میں دیکھا وہ صحابی ہوگیا اور مکمل صحابی ہوا ہے، ناقص صحابی نہیں ہوا۔ وہ صحابی مکمل ،آپ نبی مکمل اگر چہ قرآنِ پاک ابھی مکمل نازل نہیں ہوا ۔ معلوم ہوا کہ نبوت اور صحابیت کتاب اللہ کی تکمیل کی تابع نہیں۔ اگر کتاب صحبت سے زیادہ اہم ہوتی تو اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّکَکے نزول کے وقت ایمان لانے والے صحابی نہ ہوتے بلکہ یہ ہوتا کہ ابھی تو ایک ہی آیت نازل ہوئی ہے جب پورا قرآن نازل ہوجائے گا تب صحابی بنو گے ۔ لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ اس وقت ایمان لانے والے صحابہ کا مقام سب سے بڑھ گیا اور وہ اَلسّٰبِقُوۡنَ الۡاَوَّلُوۡنَ؎ کہلائے ۔اور آج پورا قرآن سینوں میں ہے لیکن کوئی صحابی بن کر دکھائے۔ اس سے اندازہ کیجیے کہ صحبت کیا چیز ہے۔ انڈا ایک لاکھ سال تک پڑا رہے تو انڈا ہی رہے گا بلکہ گندا ہوجائے گا اور مرغی کی صحبت میں ۲۱ دن تک رہے تو حیات آجاتی ہے۔ ایسے ہی جو لوگ بزرگوں کے پاس رہتے ہیں ان کو حیاتِ ایمانی عطا ہوتی ہے۔ صحبت یافتہ عالم کے اخلاق میں اور غیر صحبت یافتہ عالم کے اخلاق میں آپ زمین وآسمان کا فرق پائیں گے۔بے صحبت یافتہ کہیں دولت سے بک جائے گا، کہیں مال سے، کہیں جاہ سے، کہیں باہ سےاور اللہ کا ولی اور صاحبِ نسبت کبھی بک نہیں سکتا۔سورج اور چاند سے نہیں بک سکتا، سلاطین کے تخت وتاج سے نہیں بک سکتا،لیلائے کائنات کے نمکیات سے نہیں بک سکتا اور مجانین عالم کی عشقیات سے بھی نہیں بک سکتا۔ اسی لیے بڑے پیر صاحب شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اے علمائے کرام! مدرسوں سے فارغ ہو کر چھ مہینے کسی اللہ کے ولی کے پاس رہ لو تاکہ تمہاری نفسانیت مٹ جائے اور للہیت آجائے۔ ایک محدث نے کیا خوب کہا ہے۔ اگر ملی نہ غلامی کسی خدا کے ولی کی تو علمِ درس ِنظامی کو علم ہی نہیں کہتے ------------------------------