مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
ونوافل وعمرہ وغیرہ کا مزہ لیتے ہیں ان کی یہ عباداتِ ممزوج بالحلاوۃ ہیں،ممزوج بالعیش ہیں عبادت میں مزہ آرہا ہے، ان پر بھی اللہ تعالیٰ کی عنایت ہوگی کیوں کہ فَاذۡکُرُوۡنِیۡپر اَذْکُرْکُمْکا وعدہ ہے۔لیکن عباداتِ منفیہ یعنی وہ عبادات جو مشقت ومجاہدہ کی ہیں یہاںفَاذۡکُرُوۡنِیۡیہ ہے کہ جن چیزوں کو ہم نے حرام قرار دیا تو اپنی رغبتِ شدیدہ کے باوجود دل پر غم اُٹھا کر میری فرماں برداری کرلو، جب کوئی حسین سامنے آجائے تو نظر بچالو۔یہ عبادت ممزوج بالالم ہے اس پر اللہ کی عنایت کماًّ اور کیفاً زیادہ ہوگی۔ لہٰذا جو لوگ تقویٰ سے رہتے ہیں، گناہوں سے بچ کر غمِ تقویٰ اُٹھاتے ہیں ان کے قلب میں اللہ کی محبت کی مٹھاس ، ان کے درد ِدل اور قرب کا عالم کچھ اور ہوتا ہے جیسا تمہارا فَاذۡکُرُوۡنِیۡ ہوگا ویسا ہی میرا اَذْکُرْکُمْہوگا،جیسی تمہاری اطاعت ہوگی اسی کے بقدر میری عنایت تم پر ہوگی، ذکر ونوافل تلاوت وعبادت سے جو تم نے ہمیں یاد کیا اس پر بھی ہم تمہیں جزا دیں گے اور اپنی عنایات سے تمہیں محروم نہیں کریں گے لیکن راستہ چلتے ان حسینوں سے،ان مٹی کے نقش ونگار سے تم نے نظر بچا کر جو غم اُٹھالیا،مجھ کو راضی کرنے کے لیے اپنی خوشیوں کو آگ لگادی، دل پر زخم کھایا یہاں ہمارا اَذْکُرْکُمْ کچھ اور رنگ کا ہوگا۔نماز وتلاوت نفلی حج وعمرہ میں ہمارا اَذْکُرْکُمْتمہاری فَاذۡکُرُوۡنِیۡکے مطابق تو ہے لیکن رغبتِ شدیدہ کے باوجود نظر بچا کر جو مجاہدۂ شدیدہ اُٹھاؤ گے تو ہمارے اَذْکُرْکُمْکی کیفیت کچھ اور ہوجائے گی۔ تم نے میرے لیے غم اُٹھایا یہ میرے راستے کا غم ہے، میرے راستے کا کانٹا ہے لہٰذا ساری دنیا کی خوشیوں سے اور ساری دنیا کے پھولوں سے افضل ہے۔ میرے راستے میں اگر ایک کانٹا چبھ جائے تو یہ کانٹا اتنا قیمتی ہے کہ ساری دنیا کے پھول اگر اس کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کریں تو اس کانٹے کی عظمت کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ اگر میرے راستے میں دل کو ایک ذرّۂ غم پہنچ جائے تو یہ ذرّۂ غم اتنا قیمتی ہے کہ اگر سارے عالم کی خوشیاں اس کو سلامِ احترامی پیش کریں تو اس ذرّۂ غم کی عظمت کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ ہر ایک کا فَاذۡکُرُوۡنِیۡالگ ہے لہٰذا ہر ایک کے ساتھ میرا اَذْکُرْکُمْالگ ہے۔جیسے جس کے مجاہدات ، جتنی جس کی قربانی اسی کے مطابق میری عنایات ومہربانی ۔جن کا ذکر ممزوج بالالم ہے، جو لوگ اللہ کے راستے میں