مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
مرضی کے بغیر ٹافی نہ لے اور جو ہمارا اصلی پالنے والا ہے، جو ہمارے ماں باپ کو بھی پالتا ہے اس کا کیا حق ہونا چاہیے۔ جب معلوم ہوجائے کہ ربا کی مرضی نہیں تو پھر لاکھ دل چاہے نہ دیکھو، حقِ وفاداری ادا کرو تو ہمارا مالک کتنا خوش ہوگا کہ یہ میرا بندہ میری مرضی پر جیتا ہے، میری مرضی پر مرتا ہے۔ ان کی مرضی پر جینا کیا ہے؟ جس بات سے وہ خوش ہوں اس پر خوش رہو اور جس بات سے وہ ناراض ہوں وہاں اپنی خوشی کو آگ لگادو ؎ خوشی کو آگ لگادی خوشی خوشی ہم نے پچھتاؤ بھی مت کہ کاش! اللہ کا یہ قانون نہ ہوتا تو میں دیکھ لیتا ، یہ پچھتانا بھی اللہ کو پسند نہیں ہے کہ میرے قانون کو تم ظلم سمجھتے ہو، تمنا کرتے ہو کہ کاش! یہ قانون ہوتا، پھرکیا میرے بندے بنے ہوئے ہو۔ شکر ادا کرو کہ اے اللہ! آپ کی توفیق سے میں نے گوری اور کالی ٹافی کو نہیں دیکھا اس عمل کو آپ میرے لیے کافی بنادیجیے حلاوتِ ایمانی کی عطائے نعمت کے لیے جس کا حدیثِ پاک میں وعدہ ہے مَنْ تَرَکَھَا مَخَافَتِیْ اَبْدَ لْتُہٗ اِیْمَانًا یَّجِدُ حَلَاوَتَہٗ فِیْ قَلْبِہٖ؎ اور جس کو حلاوتِ ایمانی ملتی ہے اس کا خاتمہ ایمان پر ہوتا ہے ، مرقاۃ کی عبارت یہ ہے:وَقَدْ وَرَدَ اَنَّ حَلَاوَۃَ الْاِیْمَانِ اِذَا دَخَلَتْ قَلْبًالَا تَخْرُجُ مِنْہُ اَبَدًافَفِیْہِ اِشَارَۃٌ اِلٰی بَشَارَۃِ حُسْنِ الْخَاتِمَۃِ؎ حلاوتِ ایمانی جس قلب میں داخل ہوتی ہے پھر کبھی واپس نہیں لی جاتی اور اس میں حُسنِ خاتمہ کی بشارت ہے، بس نگاہ بچا کر یہ دعا کرلو کہ اے اللہ! میں نے آپ کی خاطر آپ کی دی ہوئی امانتِ بصارت کو غلط استعمال نہیں کیا اس کی برکت سے آپ حلاوتِ ایمانی میرے قلب کو عطا فرما کر میراخاتمہ ایمان پر مقدر فرمادیجیے۔ بس سارے عالم میں میری یہی صدا ہے کہ ہم لوگ اس زمانے میں صرف نظر کی حفاظت کرلیں تو حلاوتِ ایمانی ملے گی اور یہ حلاوت ایمانی ہمیں اولیائے صدیقین کی منتہا تک پہنچادے گی۔ اس کی نسبت مع اللہ میں خوشبو آئے گی کہ جدھر سے گزر ------------------------------