مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
برکت سے اس خراب زمین کی قیمت بڑھ گئی پس اگر تم نالائق ہو لیکن اگر لائقوں کے ساتھ رہو گے تو ہم تمہاری نالائقی کا ’’ نا ‘‘ ہٹا دیں گے اور تم لائق ہوجاؤ گے اور تمہاری قیمت بڑھ جائے گی۔ اور اس میں ایک سبق اور ہے کہ بیت الخلاء کو توڑا جاتا ہے تب وہ بیت اللہ کا جز بنتا ہے اسی طرح اگر اللہ والا بننا چاہتے ہو تو اپنے نفس کی ناجائز خواہشات کو توڑو، پھر الحاق بالصالحین کی برکت سے تم اللہ والے ہوجاؤ گے۔اور اگر نفس کو نہیں توڑا تو ایسا شخص محروم کا محروم ہی رہے گا جیسے اگر بیت الخلاء کو نہ توڑا جاتا تو بیت الخلاء کا بیت الخلاء ہی رہتا کعبۃ اللہ کا جز نہیں بن سکتا تھا۔ عالم شباب وہ عالم شباب کہ طوفاں کہیں جسے سیلاب کی زد میں تھی مرے عشق کی بستی محفوظ جوانی تھی مری شیخ کے صدقے گو حسن کی دولت تھی مرے سامنے سستی آنکھوں میں وہ نشہ تھا کہ توبہ مری توبہ اور حسن کے گلشن میں جوانی تھی مہکتی ہر خون تمنا سے ملا دو درد دل مجھے ایمان کے پھولوں کی تھی رنگت بھی نکھری زینت سے بے نیاز تھی وہ میری جوانی صورت تھی مری زلف پریشاں سے سنورتی آئی نظر جو چشم بصیرت مری کھلتی دنیائے حسن تھی مری آنکھوںمیں سسکتی اختر نے جب الٹ دیا خوہش کاسیل آب منزل مری جانب کو چلی آئی مچلتی