مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
اس کتاب کا تعارف شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے اپنی مبارک زندگی میں دنیا کے متعدد ممالک کے تبلیغی و اصلاحی اسفار فرمائے۔ حضرت اقدس کے اسفار سے ان ملکوں کی سرزمین پر تصوف زندہ ہوگیا، ہزاروں لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب آگیا ، سینکڑوں مردہ دل زندہ ہوگئے، سینکڑوں ناآشنائے درد نہ صرف حاملِ دردِ محبت ہوئے بلکہ ان کا دردِ محبت متعدی ہوگیا۔ زیر نظر کتاب ’’مواہبِ ربانیہ‘‘عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ان ہی اسفار پر مبنی چند سفرناموں کا مجموعہ ہے، جن کے نام یہ ہیں : ۱)’’فیوضِ ربّانی‘‘ (سفر حرمین شریفین کے ارشادات) ۲)’’الطافِ ربّانی ‘‘ ( سفر قونیہ، ترکی کے ملفوظات) ۳) ’’افضالِ ربّانی‘‘ (جنوبی افریقہ ، ماریشس اور پاکستان کے ملفوظات) ۴) ’’انعاماتِ ربّانی‘‘ (برما، بنگلہ دیش اور پاکستان کے ملفوظات و ) ۵) ’’عنایاتِ ربّانی ‘‘ ( سفر نامہ ری یونین کے چند اوراق) ۶)’’عطائے ربّانی ‘‘ (کراچی کے ملفوظات) غرض یہ کتاب قرآن وحدیث ، شریعت وطریقت ، تصوف واحسان وسلوک کے عظیم الشان وہبی علوم اور الہامی مضامین کا خزانہ ہے جس کا لطف پڑھ کر عمل کرنے سے ہی تعلق رکھتا ہے۔