مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
ناشکری ہے، کفرانِ نعمت ہے جس پر عذابِ شدید کی وعید ہے وَ لَئِنۡ کَفَرۡتُمۡ اِنَّ عَذَابِیۡ لَشَدِیۡدٌ ؎ ۱۱۔ اور حفاظتِ نظر کا سب سے بڑا انعام اللہ تعالیٰ کا قرب ومعیت ِخاصہ ہے۔ لیلیٰ سے نظر بچانا سببِ حصولِ مولیٰ ہے کیوں کہ نظر بچانے سے دل اندر اندر خون ہوجاتا ہے اور جب قلب کے آفاقِ اربعہ خونِ آرزو سے لال ہوجاتے ہیں تو دل کے ہر افق سے قرب ونسبت مع اللہ کا آفتاب طلوع ہوتا ہے۔ میرا شعر ہے ؎ زخم ِ حسرت ہزار کھائے ہیں تب کہیں جا کے ان کو پائے ہیں ان حسینوں سے دل بچانے میں میں نے غم بھی بڑے اٹھائے ہیں اور بدنظری سے اللہ تعالیٰ سے اس قدر دوری ہوتی ہے جس کا ادراک اگر ہوجائے تو آدمی کبھی بدنظری نہ کرے، اس کی مثال یہ ہے کہ جو دل حفاظتِ نظرکی برکت سے ہمہ وقت نوّے ڈگری سے حق تعالیٰ کی طرف متوجہ ہے اور نوّے ڈگری سے حق تعالیٰ کے محاذاتِ قرب میں ہے اگر بدنظری کرلی تو اللہ تعالیٰ سے اس کا ۱۸۰ ڈگری انحراف ہوتا ہے۔ اور اس کا رخ حق تعالیٰ سے ہٹ کر اس حسین کی طرف ہوجاتا ہے اور ہر وقت اس مرنے گلنے والی لاش کا خیال دل میں رہتا ہے جس سے دل کا ستیاناس ہوجاتا ہے اور بہت سوں کاخاتمہ بھی بدنظری کی نحوست سے خراب ہوگیا۔ ۱۲۔دل میں انجائنارہتا ہے ؎ ایک سلمیٰ چاہیے سلمان کو دل نہ دینا چاہیے انجان کو کشمکش میں دل مبتلا ہوجاتا ہے جس سے انجائنا کا مرض ہوجاتا ہے، لیکن اس کے دوسرے اسباب بھی ہیں یہ نہیں کہ کسی نیک آدمی کو انجائنا میں مبتلا دیکھا تو سمجھے کہ انہوں نے بدنظری کی ہوگی۔ نیک بندوں کے معاملہ میں حسنِ ظن اور تاویل کی جائے گی۔ ------------------------------