مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
سے،سوئے قضا سے اور دشمنوں کے طعن وتشنیع سے حفاظت رہے گی۔ جَھْدِ الْبَلَاءِکے جیم پر ضمہ اور فتحہ دونوں پڑھناجائز ہے لیکن فتحہ کو ترجیح ہے کیوں کہ فتحہ اخف الحرکات ہے۔ یہ مرجح بھی بیان ہوگیا۔ جَھْدِ الْبَلَاءِ کی محدثین نے دو شرح کی ہے:ایک معنیٰ ہیں ایسی سخت بلا اور مصیبت جس سے آدمی موت کی تمنا کرنے لگے۔ ایک مریض کا واقعہ میرا خود اپنا چشم دید ہے کہ دمہ کی وجہ سے اس کی سانس اندر نہیں جارہی تھی ۔ اور وہ کہہ رہا تھا کہ مجھے موت کا انجکشن لگادو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسی بیماری اور مصیبت سے محفوظ فرمائے آمین۔ اور دوسری شرح عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کی ہے کہ قِلَّۃُ الْمَالِ وَکَثْرَۃُ الْعِیَالِ ؎ یعنی مال کم ہو اور اولاد زیادہ ہو۔ مال کی کمی کی وجہ سے ان کی پرورش اور کھانے پینے میں سخت پریشانی ہوتی ہے یہ بھی جَھْدِ الْبَلَاءِ ہے جس سے پناہ مانگی گئی۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے اموال کو اولاد پر مقدم فرمایااِسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ؕ اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا ﴿ۙ۱۰﴾ یُّرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَیۡکُمۡ مِّدۡرَارًا ﴿ۙ۱۱﴾ وَّ یُمۡدِدۡکُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّبَنِیۡنَ الخ؎ اپنے رب سے معافی چاہو وہ بہت بخشنے والا ہے۔ آسمان سے تم پر پانی برسائے گا اور استغفار کی برکت سے تمہارا مال اور تمہاری اولاد کو بڑھادے گا، اموال کو مقدم فرمایا تاکہ بندے گھبرانہ جائیں کہ اولاد زیادہ ہوئی تو کہاں سے کھلاؤں گا۔ وَدَرْکِ الشَّقَاءِشین پر زبر ہے جس کے معنیٰ بدبختی اور بدنصیبی کے ہیں اس وقت تو ہم چین وآرام سے ہیں لیکن پناہ چاہتے ہیں کہ آیندہ کوئی بدبختی ہم کو پکڑ لے لہٰذا اے اللہ !ہمارے مستقبل کو شقاوت وبدنصیبی سے تحفظ عطا فرما۔ اور گناہوں کو شقاوت وبدنصیبی میں بڑا دخل ہے گناہوں سے شقاوت پیدا ہوتی ہے اس کی دلیل حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا ہےاَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ اے اللہ! مجھ ------------------------------