مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
یہ آیت مرتدین کے مقابلے میں نازل ہوئی کہ جو مرتد ہوئے یہ بے وفا تھے، ان کو مجھ سے محبت نہیں تھی، یہ اہلِ محبت نہیں تھے، اب ان کے مقابلے میں فَسَوْفَ یَاْتِی اللہُ بِقَوْمٍ نازل کررہا ہوں کہ میں ایک قوم عاشقوں کی پیدا کروں گا جن سے میں محبت کروں گا اور جو مجھ سے محبت کریں گے۔ معلوم ہوا کہ عاشقوں کا وجود اللہ تعالیٰ کی طرف سے فَسَوْفَ یَاْتِی اللہُ کا ظہور ہے اور یہ سلسلہ قیامت تک رہے گا چوں کہ اِتْیَانْ میں تو سَوْفَ ہے لیکن اس کا تسلسل منقطع نہیں ہے لہٰذا آج بھی جو اللہ کی محبت میں مست ہو یا جو اپنے اللہ والے شیخ پر عاشق ہو تو سمجھ لو کہ یہ فَسَوْفَ یَاْتِی اللہُ بِقَوْمٍ کا ایک فرد ہے۔ کون سی قوم ؟ یُحِبُّھُمْ وَیُحِبُّوْنَہٗ کی قوم ۔ یہ ایک قوم ہے، اپنے عاشقوں کو اللہ نے ایک قوم قرار دیا ہے۔ لہٰذا ہم سب ایک قوم ہیں اگر چہ کوئی پنجابی کوئی بنگالی کوئی ہندوستانی کوئی فارسی کوئی عربی ہو، ہزاروں ملکوں کے ہوں، ہزاروں زبانوں کے ہوں مگر ہم مختلف اقوام نہیں ایک ہی قوم ہیں، معلوم ہوا قومیت ملکوں سے نہیں بنتی ، معلوم ہوا کہ قومیت زبانوں سے نہیں بنتی، معلوم ہوا قومیت صوبوں سے نہیں بنتی، معلوم ہوا قومیت رنگ ونسل اَلْوَانْ اور اَلْسِنَۃْ( رنگوں اور زبانوں)سے نہیں بنتی، ملکوں ، علاقوں ، خاندان اور قبائل سے نہیں اللہ کے عشق سے قومیت بنتی ہے ، عالَم میں جتنے اللہ کے عاشق ہیں سب ایک قوم ہیں، اگر ہر ملک اور ہر علاقے کے عاشقانِ خدا الگ الگ قومیں ہوتیں تو اللہ تعالیٰ فَسَوْفَ یَاْتِی اللہُ بِاَقْوَامٍنازل فرماتے کہ ہم بہت سی اقوام پیدا کریں گے ۔ لیکن فَسَوْفَ یَأْتِی اللہُ بِقَوْمٍمفرد نازل کرکے بتادیا کہ سارے عالم کے عاشق ایک ہی قوم ہیں۔ جو بھی اللہ کا عاشق ہے وہ ہماری قوم میں داخل ہے اور جو ان کا عاشق نہیں وہ ہماری قوم سے نہیں اگرچہ ہمارے وطن کا ہو، اگر چہ ہمارا قریبی رشتہ دار ہو، ہمارا خون، ہماری زبان ، ہمارا ملک، ہمارا صوبہ ، ہمارا علاقہ ہماری قوم نہیں ہے، ہماری قوم اللہ کے عاشقین سے بنتی ہے ۔ اس قومیت کے اجزائے ترکیبی دو ہیں: ایک یُحِبُّھُمْ اور دوسرا یُحِبُّوْنَہٗیعنی جن سے اللہ محبت کرتا ہے اور جو اللہ سے محبت کرتے ہیں۔ یہ قوم وہ ہے جس کو خالقِ اقوام نازل فرمارہا ہے۔ امریکا برطانیہ اور دُنیا بھر کے کافر اس قوم کو کیا جانیں، ان کی قومیت تو رنگ ونسل ملک اور قوم اور زبانوں کے اختلاف کی بنیادوں پر بنتی ہے جس کا