مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
اوردار العلوم اسپنگو بیچ کے شیخ الحدیث مولانا ہارون صاحب اور جنوبی افریقہ میں حضرتِ والا کے میزبان مولانا مفتی حسین بھیات صاحب اور اسٹینگر کے مولانا زبیر صاحب وغیرہم شامل تھے۔ یہ اہلِ علم حضرات حضرتِ والا کے مُجاز بھی ہیں۔ یہاں سفر نامہ لکھنا مراد نہیں بلکہ حضرتِ والا کے ملفوظات جمع کرنا مقصود ہے جو مختلف اوقات اور مختلف مقامات خصوصاً قونیہ میں حضرتِ والا نے ارشاد فرمائے۔ ملفوظات کے اس مجموعہ کا نام ’’الطافِ ربّانی ‘‘تجویز کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں اور قیامت تک کے لیے اُمتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ بنائیں ۔ اٰمِیْنَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِحُرْمَۃِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ احقر سید عشرت جمیل میر عفا اللہ تعالیٰ عنہ خادم عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم خانقاہ امدادیہ اشرفیہ گلشن اقبال ۲، کراچی ۲۵؍رجب المرجب ۱۴۱۸ ھ مطابق ۲۶؍ نومبر ۱۹۹۷ ء بروز چہار شنبہ