مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
لہٰذا اگر چین سے رہنا ہے تو قلباً اور قالباً اللہ کے ہو کررہیے۔جسم کو بھی اللہ کی نافرمانی سے بچاؤ اور قلب کو بھی بچاؤ ۔ دل میں اللہ کی نافرمانی کے خیالات نہ پکاؤ کہ اللہ کے سامنے بلا ایکسرے ہمارے دل کے خیالات کا علم رہتا ہے ۔ اگر دل کی نگہبانی نہ کی تو معاشقہ قدیمی کا سارا نقشہ اور فیچر شیطان ٹیچر سامنے پیش کرتا ہے اور پرانے گناہوں کو یاد کرکے یہ اُلّو اور احمق کی طرح مست ہورہا ہے اور اس کو ہوش بھی نہیں کہ تاریخِ ماضی کے تصور سے حرام لذت کی درآمدات سے اللہ باخبر ہے اور اس کو یہ معلوم نہیں کہ اللہ کی ناخوشی کی راہوں سے یہ اپنے جن لمحات کو خوش کررہا ہے وہ اللہ خالقِ اوقات اور خالقِ لمحاتِ کائنات ہے لہٰذا اللہ کو ناراض کرکے اس کا ایک لمحہ بھی چین سے نہیں گزرسکتا ۔ لمحہ ، منٹ ، دن، ہفتہ ، ماہ و سال سورج سے بنتے ہیں اور سورج کا خالق خدا ہے تو وہ خالقِ سورج جس سے ناراض ہوگا اس کے لمحات، اس کے ایّام، اس کے ماہ وسال بھلا چین سے گزرسکتے ہیں ؎ ایں خیال است ومحال است وجنوں لہٰذا چین سے جینے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہر لمحہ اللہ تعالیٰ کو خوش رکھو اور خطا ہوجائے تو رو رو کر اشکبار آنکھوں سے معافی مانگ کر ان کو راضی کرلو۔ إ إ إ إ