مواہب ربانیہ |
ہم نوٹ : |
|
اللہ تعالیٰ نے قرآن میں بیویوں کے لیے جو یہ سفارش نازل فرمائی کہ وَعَا شِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ؎ ان کے ساتھ بھلائی اور خوش اخلاقی سے پیش آنا اگر چہ یہ کڑوی بات کریں گی کیوں کہ آدھی عقل کی ہیں لیکن ان کی کڑوی کڑوی باتوں کو برداشت کرنا اور ان کے ساتھ معاملہ بھلائی اور احسان کا رکھنا۔ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااَلْمَرْأَۃُ کَالِضّلْعِ عورت مثل ٹیڑھی پسلی کےہے اِنْ اَقَمْتَھَا کَسَرْتَھَااگرسیدھاکرناچاہوگے تو ٹوٹ جائے گی وَاِنِ اسْتَمْتَعْتَ بِھَا اِسْتَمْتَعْتَ بِھَا وَفِیْھَا عِوَجٌ؎ اور اگر اس ٹیڑھی پسلی سے فائدہ اٹھانا چاہو گے تو فائدہ اٹھالو گے اور اس کا ٹیڑھا پن رہے گا ۔ اللہ تعالیٰ کے سفارش فرمانے سے معلوم ہوا کہ اگر بیویاں اہم نہ ہوتیں تو اتنا بڑا مالک ان کی سفارش کیوں نازل فرماتا کیوں کہ دنیا میں بھی بڑا آدمی کسی اہم آدمی ہی کی سفارش کرتا ہے، اپنے پیاروں کی سفارش کرتا ہے، غیر پیارے کی سفارش نہیں کرتا، کیا کوئی وزیر اعظم کسی گورنر یا کمشنر سے کہہ سکتا ہے کہ بھنگی پاڑے کے فلاں بھنگی کا خیال رکھنا ، اس سے خوش اخلاقی سے پیش آنا۔ جو اہم اور وی آئی پی شخصیت ہوتی ہے اسی کے لیے سفارش کرتا ہے۔ معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں بیویاں نہایت اہم اور وی آئی پی ہیں اسی لیے عَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِکی آیت نازل فرمادی کہ قیامت تک علی الاعلان میرے اس حکم کی تلاوت کی جائے گی۔ میرا نبی بھی تلاوت کرے گا، نبی کے صحابہ بھی تلاوت کریں گے، قیامت تک اولیاء اللہ اس حکم کی تلاوت کرتے رہیں گے۔ اس سفارش کو میں قرآنِ پاک کا جُز بنارہا ہوں تا کہ میری بندیوں کی اہمیت سب کو معلوم ہوجائے۔جنّت میں تو ان کی اہمیت ظاہر ہے کہ یہ حوروں سے زیادہ حسین کردی جائیں گی مگر دنیا میں بھی اللہ کی نظر میں ان کی شخصیت نہایت اہم اور وی آئی پی تھی جب ہی تو ان کے لیے سفارش نازل فرمائی کیوں کہ ان کے ہی پیٹ سے انبیاء پیدا ہوئے ، ان ہی کے پیٹ سے اولیاء پیدا ہوئے اور قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ کے دوستوں کی فیکٹریاں اور کارخانے ہیں ------------------------------