احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ ۸؍مارچ۱۹۰۲ء کے شمارہ نمبر۱۰ کے مضامین ۱… لات کا بھوت بات سے نہیں مانتا ا۔د گجراتی! ۲… افشاء راز قادیانی ع۔ع سیالکوٹ! ۳… قادیانی کے شیطانی الہامات ۴… غلطی کا ازالہ ابوالحسن غلام مصطفی امرتسری! ۵… مرزاجی سے فیصلہ مولانا شوکت اﷲ! ۶… بے معنی الہام مولانا شوکت اﷲ! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱… لات کا بھوت بات سے نہیں مانتا ہاں سمند آہستہ ران اے اعرج ناہوشمند منحرف مے تازی ومستی وتاریک است راہ ہمیں تو عبدالکریم کی لیاقت متانت اور تہذیب نفسی کا جس قدر خیال تھا کب کے اس کو خیرباد کہہ چکے تھے اور اسلامی پبلک کو اس کی کرتوتوں سے واقف کر چکے تھے۔ مگر وہ ایسا صاحب شرم ہے کہ اگر سوپڑیں تو ایک سمجھتا ہے اور ان کو پیٹھ پیچھے کی باتیں یقین کرتا ہے۔ اس کی ایمانداری کا یہی مبلغ ہے کہ ہماری سیکڑوں اصلاحوں کو شیر مادر کی طرح پی گیا اور ڈکار تک نہ لی۔ ہمارے چودھویں صدی اخبار والے اعتراضات سے باوجود ان کو پڑھنے اور دیکھنے کے بھی ایسی خاموشی اختیارکی کہ گویا اس کے منہ سے زبان ہی جاتی رہی ہے۔ ضمیمہ شحنہ ہند الموسوم بہ نامہ اعمال قادیانی میں تو آپ پر اتنی پڑیں اور پڑ رہی ہیں کہ گنج کے کیڑے جھڑ گئے ہوں گے۔ مگر واہ رے بے حیائی اخبار الحکم مورخہ ۱۷؍جنوری ۱۹۰۲ء میں پھر اپنے اوصاف ثلاثہ کا کامل ثبوت دیا ہے جو قساّم ازل نے آپ کی طبیعت میں گوندھے ہیں ؎ ہمان دست باید کہ یزدان بکشت