احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
مجاوزات نہیں ہوسکتے ورنہ تعمیل غیر ممکن ہوگی۔ اور یہ خرابی لازم آئے گی کہ خدا کہتا کچھ ہے اور عمل کچھ کراتا ہے۔ پھر یہ کسی نبی کا معجزہ نہیں جس سے آپ کو اس لئے ضد اور رقابت ہے کہ آپ کا بروزی نبی معجزات دکھانے سے قاصر ہے۔ یہ تو خدائی معجزہ ہے۔ اب معلوم ہوا کہ آپ اور آپ کے امام الزمان معجزات قدرت کے بھی منکر ہیں۔ آپ تاویل کرتے ہیں کہ مراد عادات کا بگڑ جاناا ور منکروں کے دلوں کا مسخ ہوجانا اور ان میں بندروں کے کمینہ خواص کا پیدا ہوجانا ہے مگر یہ خواص توان میں پہلے بھی موجود تھے نافرمانی کی کیا سزا ملی۔ اور جناب باری کا عتاب کیونکر مترتب ہوا؟ البدر یا الحکم میں جواب دیجئے مگر جلد۔ ۳ … مرزا قادیانی کے مختلف چندے مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! تواریخ موجود ہے کہ کسی نبی اور رفارمر نے اپنی نبوت کی اشاعت کے لئے آئے دن کے چندوں کا ٹیکس لگا کر دنیا کو نہیں لوٹا نہ کبھی اپنی دھوم دھام اور شہرت چاہی۔ صداقت ہرگز شہرت کے وسائل نہیں چاہتی وہ خود بخود آفتاب کی طرح دنیا میں پھیلتی اور اپنی برقی اور مقناطیسی قوت سے قلوب کو کھینچ لیتی ہے۔ انبیاء کی نبوت کا خود بخود اقطار عالم میں پھیل جانا منجملہ معجزات کے ایک معجزہ ہوتا ہے۔ مرزا قادیانی حد درجے زور لگا رہے ہیں اور اپنی تصویریں بھیج کر بروزی نبوت کی تبلیغ کررہے ہیں۔ مگر بے سود۔ کیا کسی نبی نے دنیا میں اس طرح شرک پھیلا کر اپنا فرض اداکیا ہے اور ایسے ناجائز وسائل سے کامیابی چاہی ہے۔ تمام انبیاء صرف تصویر پرستی اوربت پرستی ہی کی بیخ کنی اور توحید کے پھیلانے کو دنیا میں آئے کیونکہ اسلام کے معنی ایک وحدہ لاشریک مالک الموت کے آگے گردن جھکانا ہے اور بس اور ظاہر ہے کہ تصویر کی عظمت اس کی مخالف ہے۔ اسلام کا صرف یہ مقصد ہے کہ بجز واحد مطلق اور واہب برحق کے کسی کی ذرہ بھر وقعت بھی دل میں نہ ہو۔ ملاحظہ فرمائیے کہ مرزا قادیانی کی تصویر کو تمام مرزائی آنکھوں سے لگاتے ہیں۔ چومتے ہیں۔ عزت وحرمت کے ساتھ گھروں میں رکھتے ہیں۔ اکثر مرزائی اور مرزائین تصویر کے درشن سے پراپت ہوکر باغ باغ ہوتیں اور دل کی مرادیں پاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمارے ایسے پرابست کہاں کو مہاراج دھراج طائوس دیوتا کے درۃ التاج، بروزی معبد کے سراج وہاج، آج کل کے کال کے رواج میں خالص اناج پھٹکے کے چھاج، عنسی مزاج، ظلی معدن کے پکھراج، آکل الجند بیدستروالسقنقور والدراج، راز مکر کے چھپانے میں