احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۳ … مرزا قادیانی کی نسبت پیشینگوئی مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! آریہ گزٹ نے نجومی یارماّل کی پیشینگوئی شائع کی تھی کہ مرزا قادیانی تاریخ مقررہ پر عدالت میں دوبارہ مقدمات مرجوعہ نہ جا سکیں گے اور اگر جائیں گے تو عارضی درد شکم اور پیچس میں مبتلا ہوں گے۔ اس پر ایڈیٹر الحکم بغلیں بجاتا ہے کہ پیشینگوئی غلط نکلی یعنی مرزا قادیانی دندناتے گورداسپور گئے اور کودتے اچھلتے آئے۔ پیچس اور دردشکم تو کجا خدانخواستہ ادنیٰ سی ریح کی بھی سرسراہٹ نہیں ہوئی۔ آریہ گزٹ نے درحقیقت مرزا قادیانی کو ڈرایا تھا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ اس خوف سے شکم مبارک اور توند مقدس میں بائو کے گولے دوڑے دوڑے پھریںاور مرزا قادیانی کسی طرح تاریخ مقررہ پر عدالت میں حاضر نہ ہوںاور اس کا یہ نتیجہ نکلے کہ ان پر وارنٹ جاری ہو اور تعزیر کا سبق پڑھایا جائے کہ ؎ لے پالک بمکتب نمیر ودولے برندش وسلمنا۔ آریہ گزٹ کی تو ایک ہی پیشینگوئی پٹ پڑی۔ حالانکہ اس کے مقابلہ میں مرزاقادیانی کی بیسیوں پیشینگوئیاں گوزشتر بن کر ہوا میں اڑ گئیں۔ ان کی نسبت الحکم کو کبھی پسینا بھی نہ آیا اور آیا تو پونچھ ڈالا۔ یا بے حیائی کے اسپنج نے جذب کرڈالا۔ (ایڈیٹر) ۴ … یکسر الصلیب ویقتل الخنازیر مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! یہ صحیح بخاری کی حدیث ہے مرزا قادیانی کہتے ہیں کہ اس کا مورد اور مصداق میں ہوں۔ ہم پہلے بھی مرزا قادیانی سے پوچھ چکے ہیں کہ یکسر الصلیب سے کیا مراد ہے اور خنازیر کون ہیں۔ کیا یہی عیسائی صلیب مراد ہے اور کیا خنازیر بھی تمام عیسائی ہیں۔ لیکن ہم نے اب تک نہیں سنا کہ مرزا قادیانی نے کسی گرجا کی صلیب کو توڑا ہو یا کسی پادری وغیرہ کو قتل کیا ہو۔ اور اگر تاویلی معنی مراد ہیں۔ یعنی بجائے صلیب پرستی کے مرزائیت پھیلے گی اور جن لوگوں کے خواص وعادات سوروں کے سے ہیں۔ وہ بدل جائیں گے اگرچہ حدیث میں ’’یبدل