احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۱… فسادی اس کی روزانہ زندگی اور تحاریر سے ظاہر ہے کہ جب سے اس کا ظہور ہوا کس قدر فتنے برپا ہوئے۔ ۲… سبھوں سے چھڑوا کر اپنی غلامی میں سب کو لیتا ہے اور کہتا ہے کہ صرف میری تابعداری کرو۔ میری تابعداری نہ کرنے کے باعث ہی طاعون آیا ہے۔ ۳… اس کے بال مڑے ہوئے ہیں۔ چنانچہ اس کے دعوؤں میں باربار اس کا ذکر ہے۔ ۴… اس کی الوہیت کا جھوٹا دعویٰ ہم نے اوپر ثابت کر دیا۔ ۵… جھوٹا مسیح ہے۔ اپنے آپ کو مسیح کہتا ہے اور یہی دجال ہے۔ ۶… گدھے کا سوار۔ اگرچہ لفظی طور پر نہیں مگر معنوی طور پر دو دفعہ گدھے کی سواری کر چکا ہے۔ اس کا دعویٰ تھا کہ اگر آتھم اور لیکھرام کی نسبت میری پیش گوئی پوری نہ ہو تو میرے گلے میں رسی ڈال کر گدھے پر سوار کیا جاوے۔ اب جس طرح یہ پیش گوئی پوری ہوئی ناظرین خود واقف ہیں تو کیا وہ اپنی ہی زبان سے گدھے پر سوار نہیں ہوچکا۔ کیا اب بھی اس کے دجال ہونے میں کسی کوشک ہے۔ ۷… مردے کو زندہ کرے گا۔ یہ شاید ابھی باقی ہے۔ اس ایک نشان کی کمی سے محمدی صاحبان کو اس کے دجال ہونے میں شک ہو تو ہو۔ امید ہے کہ عنقریب وہ بھی کر دکھائے گا۔ مگر مجھے کہ مسیحی ہوں۔ اس کے دجال ہونے میں کچھ بھی شک نہیں۔ لیکن چونکہ خدا مہربان اور رحیم ہے۔ ستار اور غفار ہے۔ اگر اب بھی قادیانی توبہ کرے تو وہ بخش دے گا۔ ورنہ اس کا حشر ضرور دجال کے ساتھ ہوگا۔ میں ناظرین کی خدمت عرض کرتا ہوں کہ قادیانی خطرناک شخص ہے۔ اس سے اپنا دین اور ایمان بچاؤ۔ جو کچھ میں نے اوپر عرض کیا ہے اس پر غور وفکر کرو۔ ایڈیٹر… مسیحی ہم عصر کو شاید معلوم نہیں مرزاقادیانی تو مردہ بھی زندہ کر چکے ہیں جس کی خانگی زبردست شہادت ہے۔ یعنی مرزاقادیانی کی بیوی ام المرزائین نے بیان کیا کہ میرا بچہ ہاتھوں پر آگیا تھا۔ مرزاقادیانی نے اپنے باپ کی آسمانی پری کونسل میں اپیل کی جو منظور ہوئی اور ملک الموت کو ڈانٹا گیا کہ خبردار جو میرے پوتے پر دانت کٹکٹائے۔ پس بچہ ہٹا کٹا اور بھلا چنگا ہوگیا۔ ۵… غرّے ڈبے ٹوٹ گئے یا تو اوائل میں مرزاقادیانی کی یہ کیفیت تھی کہ اگر ایک رسالہ بھی اپنی رسالت ونبوت اور الہامات وغیرہ کے متعلق چھاپتے تھے تو حقانی علماء اور مشائخ کے نام بذریعہ رجسٹری بھیجتے تھے کہ جواب دو۔ اب چونکہ ہمارے علماء اور مشائخ اس جانب متوجہ ہوئے اور لگاتار مرزاقادیانی کی