احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ہوگا یا کوئی اور عذر کیا گیا ہے جس کی تشریح الحکم میں نہیں کی گئی۔ دوم منارہ تیار ہو بھی گیا تو ابابیل متنبہ کرتا ہے کہ تیار ہوتے ہی ارارارارا دھڑام سے بیٹھ جائے گا اور آسمانی سنگریزوں سے جو اہل منارہ پر برسائی جائیں گی سب کے بدن چھلنی ہوکر ہڈیوں تک کا گوداباہر نکل پڑے گا اور بدن کھوکھلے ہوکر ڈھول کے اندر پول رہ جائیں گے انشاء اﷲ! اب ہم ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ اس محدث اور مبتدع امر سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ باستثنیٰ فرقہ مرزائیہ تمام مذاہب کے فیلنگ کو صدمہ پہنچے گا۔ کیونکہ نہ یہ مسلمانوں کی کوئی مسجد ہے نہ خانقاہ ہے نہ کوئی مزار ہے۔ نہ کوئی ہنود کا مندر ہے جس میں مورتی رکھی ہو نہ عیسائیوں کا گرجا گھر ہے نہ آتش پرستوں کا دخمہ ہے نہ سکھوں وغیرہ کا سماد ہے نہ شیعہ کا کوئی مصنوعی مقبرہ ہے نہ بودھ والوں کا کوئی سنگھاسن ہے نہ آریا کا سماج نگر ہے نہ کالی دیوی کا استھان ہے۔ نہ بھوانی کامٹ ہے۔ الغرض ایک امر جدیدہونے کے باعث تمام مذاہب واقوام کے فیلنگ کو مشتعل کرنے والا ہے۔ ہم خیال کرتے ہیں کہ منارے کے تعمیر نہ ہونے ہی میں مرزا قادیانی کا فائدہ اور ہر طرح امن کی ضمانت ہے۔ ورنہ خدا جانے کیا گل کھلے۔ ہاتھی چھوٹے گھوڑا چھوٹے اور انگریزی اخباروں کی تحریروں نے اگر گورنمنٹ کو بدظن کردیا کہ اب مرزا کا گروہ ہر طرح پورا ہوجائے گا اور چار طرف سے جوق جوق والنٹیئر منارے کی برجی کے کلس کی نوک پر مکھیوں کی طرح بھنبھنائیں گے۔ پھر تو آسمانی باپ کا غضب ہی ٹوٹ پڑے گا پس منارے نوں خیر نال اینویں ایں رہنے دیں۔ ۳ … طاعونی نبوت مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی آسمانی غضب طاعون کو اپنے لئے عمدہ تفاول اور اپنی نبوت کی خوش قسمتی سمجھتے ہیں اور بار بار الحکم میں شائع ہوتا ہے کہ طاعون میری وجہ سے آیا ہے کیونکہ لوگوں نے مجھے فرمائشی نبی نہیں مانا۔ لیکن ہم کو حیرت ہے کہ جن سادہ لوحوں نے مان لیا انہیں طاعون کیوں چٹ کرگیا۔ ہمارے نام پنجاب کے شہروں سے متواتر خطوط آرہے ہیں کہ مرزائی برابر طاعون کا سلفہ اور فی النار ہورہے ہیں۔ پچھلے دنوں خود قادیان میں بہت سے مرزائیوں کو بھنبھوڑا۔ انبیاء کے آنے سے قحط اور وبائیں اور بلائیں دفع ہوگئی ہیں۔ یہ عجیب غضب ناک نبی ہے کہ اپنے ساتھ طاعون لایا ہے۔ نبی کی صفت نورتو رحمت اور برکت ہے مگر بروزی نبی کی صفت قہر اور نحوست اور نکبت اور ہلاکت ہے۔ پھر قہر الٰہی تو اس صورت میں نازل ہوتا ہے کہ نبی کو کوئی نبی نہ مانے حالانکہ مرزا قادیانی کا دعویٰ ہے کہ مجھ پر ایمان لانے والے والنٹیئر دو لاکھ ہیں۔ ظاہر ہے کہ دو لاکھ کی تعداد