احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
الانبیاء اور سردار رسل بن جائے گا۔ پنجوں میں خدا ضرور ہوتا ہے۔ بلکہ پنچ مل خدا اور خدا مل پنچ۔ دیکھو عیسائیوں نے عیسیٰ کو خدا اور ان کے حواری پولوس، یوحنا، متی وغیرہ کو رسول بنادیا۔ میں بھی خدا کا لے پالک ہوں۔ اپنے کو خاتم الانبیاء اور تمام احمدیوں کو انبیاء کیوں نہ بناؤں۔ اگرچہ خاتم الانبیاء ہونا میری کوئی صفت نہیں۔ بلکہ میرے لئے ایک قسم کی توہین ہے۔ لیکن چونکہ وحشی اور جاہل مسلمان انبیاء کی بڑی عظمت کرتے ہیں۔ لہٰذا میں نے اپنے کو خاتم الانبیاء اور اپنی سوسائٹی کے تمام ممبروں کو انبیاء بنانا ٹھہرادیا ہے۔ بھلا غضب خدا کا عیسیٰ جیسا شخص تو خدا بن جائے جو شائستہ اور مہذب انسان بننے کے قابل بھی نہ تھا اور میں اس کے مقابلے میں خاتم الانبیاء اور وارث وجانشین ابناء اﷲ بھی نہ بنوں۔ سنو سنو! تمہارے دیدے تو ہوگئے ہیں پٹم۔ کیونکہ ’’حبک الشیئے یعمی ویصم‘‘ اس لئے تم میری بروزی اور ظلی رسالت اور ختم نبوت کا جلوہ نہیں دیکھ سکتے۔ میں باربار اعلان دیتا ہوں کہ تم قادیان آؤ۔ مجھ سے دو چار ہوتے ہی تمہاری چار آنکھیں نہ ہو جائیں اور میری زیارت کرتے ہی ساری چوکڑیاں اور اڑان گھاٹیاں نہ بھول جاؤ تو یہی کہنا کہ جھوٹے کے منہ میں وہ ؎ دل میں کتنے مسودے تھے ولے ایک بھی اس کے روبرو نہ گیا مردہ نبیوں کی کہانیاں تم نے قرآن میں دیکھی ہیں اور اپنے واعظوں سے ان کے دلکش قصے سنے ہیں۔ سنی سنائی باتوں پر تو تمہارا ایمان اور میں جو تمہارے سامنے خدا کا زندہ لے پالک اور زندہ خاتم الانبیاء موجود ہوں مجھ پر ایمان لاتے ہوئے کنیاتے ہو۔ یہ تمہاری سیاہ بدبختی نہیں تو اور کیا ہے۔ ۲… مرزائی کجکول میں پیشہ اور دھیلا اعینو یارجال الغیب مخدوم ومکرم جناب مولوی صاحب، السلام علیکم! جناب کو یاد ہو گا کہ مرزاقادیانی نے اخبار الحکم مورخہ ۵؍مارچ ۱۹۰۲ء میں ایک اشتہار عام اپنے کل حواریوں کو دیا تھا۔ جس کا مضمون یہ تھا کہ: ’’مجھے خدا نے بتلایا ہے کہ میرا انہیں سے پیوند ہے۔ یعنی وہی خدا کے دفتر میں مرید ہیں جو اعانت اور نصرت میں مشغول ہیں۔ مگر بعض خدا کو دھوکا دینا چاہتے ہیں۔ پس ہر ایک مرید جو مرید