احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۸؍فروری کے شمارہ نمبر۶؍کے مضامین ۱… مرزا غلام احمد قادیانی پر مقدمات۔ از حکیم مظہر حسین قریشی۔ ۲… نئے نبی کی آسمانی نشانی۔ ۳… مرزائی نبوت اور حنفی تقلید۔ ۴… ہندی، چینی، مغل اور زبان عرب میں الہام۔ یہ تینوں مضامین مولانا شوکت علی میرٹھی کے ہیں۔ ۵… ترکی بتر کی جواب۔ از نصیر احمد انبالہ۔ ۶… مرزا قادیانی کے الہامات۔ از مولانا شوکت علی میرٹھی۔ ۷ … قادیانی نبی کی اولاد کا کیا حشر ہوگا۔ یہ مضمون نامکمل ہے۔ اس لئے کہ اس شمارہ کا صفحہ آخری نہ مل سکا۔ اسی ترتیب سے یہ مضامین پیش خدمت ہیں: ۱ … مرزا غلام احمد قادیانی کے مقدمات حکیم مظہر حسین قریشی! مقدمہ کی فتح کی خوشی میں مریدان باصفا نے مرزا قادیانی کے مراتب کو اور بھی بلند فرما دیا۔ چنانچہ اخبار الحکم کے ضمیمہ میں جو اس عظیم الشان فتح پر ان کو مبارک باد دی گئی ہے۔ اس میں ذیل کے الفاظ قابل نقل ہیں: ’’اے خدا کے برگزیدہ رسول! الحق، خدا تیرے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ اے نبی اﷲ! تجھے وہ بشارت ملی ہے جس کا وعدہ بشارۃ تلقا ہا النّبیون‘‘ (تذکرہ ص۴۴۹، طبع سوم) میں یوم العید کو دیا گیا۔ لاریب خدا تعالیٰ کے وہ سارے وعدے جو اس نے اس مقدمہ کے متعلق کئے تھے۔ ان تمام پیشینگوئیوں کے پورا ہونے پر ہم پھر تجھ کو اور تیری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔‘‘ ہم نے پیشینگوئی کردی تھی اور اس کے واسطے کسی الہام کی ضرورت نہ تھی کہ مرزا قادیانی کو آج کل جو الہامات ہورہے ہیں ان کی تعبیر عنقریب مقدمات کے نتائج سے کی جائے گی۔