احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
حمایت سے لوگوں کو مولوی امروہی کے علم وفہم کا حال بخوبی معلوم ہوچکا ہے۔ لیکن اس کا انتظار ہے کہ اخیر دم تک بھی وہ آنکھیں کھول کر ہوش سنبھالتے ہیں یا نہیں اور اپنے ادعائیہ علم معرفت حدیث کا کس طرح استعمال واظہار کرتے ہیں؟ اﷲتعالیٰ سب مؤمنین کا ہادی وحافظ وناصر رہے۔ بالآخر عصائے موسیٰ کے جواب لکھے جانے کی خبر سن کر صاحب عصاء موسیٰ نے اپنے ایک دوست کو جو کچھ لکھا ہے وہ بھی ہدیہ ناظرین ہے۔ باقی آئندہ! ۲… ایک مرزائی اخبار کی اپیل ایک جدید مرزائی اخبار اپنے کو پنچ مشہور کرتا ہے۔ حالانکہ اس میں پنچ ہونے کی کوئی بات نہیں اور ہم دعویٰ سے کہتے ہیں کہ اس کو درحقیقت پنچ کی ماہیت ہی معلوم نہیں کہ پنچ کے لئے جامعیت علوم وفنون درکار ہے اور ظرافت دراصل حکماء اور فلاسفروں کا کام ہے نہ کہ عوام کا۔ یورپ خصوصاً لندن کے پنچ اخبارات لندن پنچ اور فن وغیرہ اور ہندوستان کے پنچ اخبارات پارسی پنچ اور چیری وری کے دیکھنے سے معلوم ہوسکتا ہے کہ پنچ کے لئے کیا کیا قابلیت اور معلومات درکار ہے۔ اولیٰ یہ ہے کہ وہ ملک کے ورنیکولر اور فصیح وبلیغ ٹھیٹھ لیچر پر قادر ہو۔ اچھے اچھے چیدہ ناظموں اور ناثروں کا ناطقہ بند کر سکے۔ اس کے لطائف وظرائف اور کارٹون کا ظاہری پیرایہ اگرچہ ظرافت ومذاق ہو۔ مگر درحقیقت عبرت دلانے والا۔ سوتوں کو جگانے والا۔ ہنستوں کو رولانے والا اور روتوں کو ہنسانے والا ہو۔ جو باتیں رات دن ہماری نظر سے گزرتی ہیں اور جن کو ہم خفیف اور سبک سمجھتے ہیں جب ایک دانا اور حکیم پنچ ان کی تصویر اپنے آئینے میں دکھائے گا تو بہت ہی سنگین نظر آئے گی۔ بتائیے ہندوستان مین ان صفات کا کون سا پنچ اخبار ہے۔ یہاں کے پنچ اخبارات تو یورپین پنچوں کے پورے نقال بھی نہیں۔ کیونکہ نقل کو بھی آخر کچھ تو عقل چاہئے۔ پنچ کے لئے جیسے اعلیٰ درجے کے ٹکسالی لٹریچر کی ضرورت ہے۔ اسی طرح مہذب مذاق کی بھی ضرورت ہے۔ تاکہ پولیٹکل اور سوشل بدعنوانیوں کی اصلاح کر سکے اور ایک صاف وشفاف مجلے آئینہ دکھا سکے۔ جس میں دلربا خط وخال یا چہرے مہرے کی بدنما رسولیاں اور بھونڈے مستے نظر آجائیں۔ مذکورہ بالا نوزاد پرچے کو جب کامیابی نہ ہوئی تو اس نے اپنا فروغ شحنہ ہند کو مدمقابل بنانے میں سمجھا اور ۲۴؍مارچ کے پرچے میں اپنے مرزائی بھائیوں کے حضور زارنانی اور دوہائی اور تہائی مچائی کہ لیجیو دوڑیو چلیو۔ ضمیمہ شحنہ ہند نے حضرت اقدس کے طلسم کا تاروپود توڑ پھوڑ کر مکڑی کا جالا بنا دیا۔ اب میں دوسرا جالا تازہ بتازہ نوبنو پورتا ہوں۔ پس جہاں تک ممکن ہو مجھے مدد دو۔ اچھا صاحب یہ بھی کر دیکھو۔ مگر یاد رہے کہ شحنہ ہند کا مقابلہ کرنے والے مر گئے، مٹ گئے۔ شحنہ ہند کو