احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
(۲۳)’’استجع الناس‘‘ ہم نے تو اپنی عمر میں ایسا چور کم ہی دیکھا ہوگا جس کی بغل میں مشعل بھی ہو۔ واقعی آپ نے قرآن شریف کی ہتک اور تحریف لاجواب کی ہے۔ یہ آپ کے سوا دوسرے کا کام نہیں۔ پیر مہر علی شاہ اور مولوی اسماعیل وغیرہ کے سامنے تو آپ کی بہادری کچھ پیش نہ گئی۔ دہلی سے وہ زک ملی کہ باقی عمر گھروائے سے قدم باہر نہ نکالا۔ پس ایسا اشجع الناس کون ہوگا۔ ناظرین باتمکین کی خدمت میں نہایت ادب سے گذارش ہے کہ میں نے (اربعین نمبر۲ ص۵،۶، خزائن ج۱۷ ص۳۵۱،۳۵۲) سے بالترتیب یہ سرقہ بطور نمونہ دکھایا ہے۔ اگر آپ اور مفتیان ضمیمہ کل الہاموں کے ماخذوں کو پسند فرمائیں تو میں ترتیب وار دکھانے پر تیار ہوں۔ یقین ہے کہ آپ مولانا مجدد صاحب کو اس بارے میں تحریر فرماویں گے۔ خاکسار: ا۔د۔از مقام گ! ایڈیٹر… آپ زور وشور اور جوش وخروش اور ذوق وشوق سے اپنا فرض ادا فرمائیں ؎ درکار خیر حاجت ہیچ استخارہ نیست دو دو اور چپڑی کس کو بری لگی۔ یہ تو آسمانی من وسلویٰ ہے نہ کہ زعفرانی اور روغن بادام اور ریگ ماہی ملا ہوا۔ مرغن اور مچرب تربتر حلوا۔ جس کو کھا کر قادیان سے آواز آئے کہ پھر بے ٹٹو یہیں سے۔ ۲… قادیان میں طاعون مندرجہ بالا عنوان سے پیسہ اخبار میں کچھ عرصہ ہوا ایک مضمون چھپا تھا اور اس پر قادیانی اخبار الحکم نے بہت کچھ زور دکھایا تھا اور ایڈیٹر پیسہ اخبار کو تردید کرنے کی رائے دی تھی اور تردید نہ کرنے کی صورت میں عدالت کارروائی کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ جن کے معنی اس کے سوا کچھ نہیں ہوسکتے کہ کسی نہ کسی پہلو سے مرزاقادیانی کے مریدوں کو بداعتقاد ہونے سے روکا جاوے۔ حالانکہ انہیں اتنا بھی خیال نہیں آتا کہ سچے واقعات کو چھپا نہیں سکتے۔ ہم نے اپنے طور پر اس امر کی تحقیق کی ہے کہ آیا پیسہ اخبار کا بیان سچ ہے یا غلط۔ اس کے متعلق جو تحریریں ہمیں پہنچی ہیں ان میں ۴۳نام ہیں۔ ان کا خلاصہ ہم درج ذیل کرتے ہیں اور باقی مختلف ہیں۔ ایک تحریر سے تو یہ نام ملتے ہیں۔