احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
برات عاشقان برشاخ آہو اسی کو کہتے ہیں آسمانی باپ نے منجھدار کے بیچوں بیچ لاکر گڈی کو دریائی وی ایسا باپ کس کام کا کہ وقت آنے کا نہ بتائے۔ ۶ … چہ خوش، مرزا قادیانی سے ایک سوال؟ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی ایڈیٹر! چہ خوش، ہم نے لکھا تھا کہ مرزا قادیانی زبان عرب میں کیوں تحدّی کرتے ہیں۔ اردو زبان میں کیوں نہیں کرتے۔ اس کے جواب میں مرزا قادیانی فرماتے ہیں کہ ’’یہ سوال خدا سے کرو کہ وہ عربی زبان میں کیوں الہام کرتا ہے۔‘‘ کیا خوب! آسمانی باپ الہام تو آپ پر کرے اور لوگ پوچھیں آپ کے آسمانی باپ سے۔ آپ خود ہی کیوں نہ پوچھیں کہ اے پرانے کھوسٹ۔ تجھے یہ کیا بڑبھس سوجھی ہے کہ مجھ ہی پر الہام کرتا ہے اوروں کو الہام کے ذریعے سے کیوں نہیں بتا دیتا کہ میں اس وجہ سے اردو کی جگہ عربی میں الہام کرتا ہوں۔ (نوٹ: شمارہ نمبر۳ نہیں ملا) تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۲۴؍جنوری کے شمارہ نمبر۴؍کے مضامین ۱… جواب تمام رسالۂ یک روزی بیک ساعت، یہ مضمون مولانا شوکت علی کا تحریر کردہ ہے۔ ۲… ملک میں عید اور قادیان میں ماتم۔ یہ مضمون حکیم ابواسحاق محمد الدین سیکرٹری انجمن نصرۃ السنۃ امرتسر کا تحریر کردہ ہے۔ ۳… مرزائیوں سے دو دو باتیں۔ ۴… الحق الصریح فی تصدیق المسیح پر نقد۔ ۵… مرزا قادیانی الزام سے بری ہوگئے۔ ۶… مرزا قادیانی کے مریدوں کی تعداد۔ ۷… حدیث رسول اﷲ کا انکار مگر مطلب کے وقت اقرار۔ آخری پانچ شذرے ایڈیٹر کے تحریر کردہ ہیں۔ اسی ترتیب سے ملاحظہ فرمائیں: