احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
سنو! اسلام اور مسلمانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور اس کتاب نے تو اپنی خدمت اسلامی سے ناواقفوں کو خبردار اور غافلوں کو ہوشیار کر کے ان کے سامنے مرزاقادیانی کی ہر ایک تار عنکبوت کو دلائل قرآنی اور براہین احادیث نبویa سے ایک ایک کر کے توڑ دیا۔ البتہ اس میں ذرا شک نہیں کہ دجالی جماعت کے خود تراشیدہ لغویات وخرافات کو سخت صدمہ پہنچا ہے اور قادیانی جہاز کے تختے ایک سے ایک الگ ہوکر سمندر میں ڈوب رہے ہیں۔ جن کے باعث اب دن رات سینہ کوبی کرکے چیختے چلاتے ہیں۔ آپ کا اس واویلا اور دکھلاوے کا کہ کتاب بے حیثیت ہے، بے وزن ہے، نکمی ہے۔ (باقی آئندہ) M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ یکم؍جون۱۹۰۲ء کے شمارہ نمبر۲۱ کے مضامین ۱… بقیہ کتاب عصائے موسیٰ کے جواب سے مرزائیوں کا عجز ایک محقق! ۲… اصلی اور نقلی کشتی میں تمیز مولانا شوکت اﷲ! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱… بقیہ کتاب عصائے موسیٰ کے جواب سے مرزائیوں کا عجز نصرانیوں کو کفر میں مدد دیتی ہے۔ پہلے ذکر ہوچکا ہے۔ ذرا گریبان میں منہ ڈال کر سوچو کہ مسیح علیہ السلام کو صلیب پر چڑھا کر مرہم عیسیٰ سے ان کے صلیبی زخموں کو ثابت کرنے اور محرف انجیل بے سند ان کی نسبت شیطانی الہام ہونے۔ اپنے رسالوں میں کج فہمی وبدبختی سے شائع کر کے آپ ان نصرانی مسائل کو مدد دے رہے ہیں یا دوسرے مسلمان؟ کچھ تو شرم وحیا کرو کہ مسیح علیہ السلام کے شان میں بے ادبی وبدزبانی وفحش بک کر خلاف تہذیب پراز سب وشتم کتابیں اور اشتہارات نصرانیوں کی طرف سے آپ کے پیر مرزا نے نکلوائے ہیں یا کسی اور نے؟ افسوس کہ آپ ایک ہی طرف دیکھتے ہیں۔ یا جان بوجھ کرراستی سے منحرف ہوتے ہیں۔ اعتراض… (اشتہار ص۶) ’’ان کے اس اعتقاد کو کہ مسیح زندہ رسول اور زندہ خدا ہے۔ وہ خالق اور شافی عالم الغیب ہے اور یہ سب کچھ قرآن سے ثابت ہے۔ الٰہی بخش کی کتاب عصائے موسیٰ