احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
آنحضرتa جیسا نہیں۔رہا یہ کہ وہ باعتبار اوصاف مدعی عینیت ہے۔ یہ بھی مضحکہ طفلان سے کم نہیں۔ کیونکہ ایک شخص کے عوارض بعینۃ دوسرے شخص میں ہرگز نہیں پائے جاتے۔ کہا ’’لا یخفی علی العاقل‘‘ باقی آئندہ۔ الراقم: ابوالحسن غلام مصطفی الحنفی القاسمی الامرتسری ۵… مرزاقادیانی سے فیصلہ بارہا تجربہ ہوچکا ہے کہ جب مرزاقادیانی ہر طرح عاجز ہو جاتے ہیں تو مباہلہ کا اشتہار دیتے ہیں۔ مگر میدان میں نہیں آتے۔ الہام پارہ پارہ ہوگیا۔ جھوٹی نبوت کے پرخچے اڑ گئے۔ اب شحنہ ہند سے فیصلہ کرنے کا اعلان دیا ہے۔ اس معاملہ میں معاونان ضمیمہ کی عام رائے حسب ذیل موصول ہوئی ہے۔ اولاّ… مرزاقادیانی ضمیمے کے تمام اعتراضات کا معقول جواب دیں۔ دوم… جب کہ تمام علمائے اسلام مرزاقادیانی کو بالاجماع کافر قرار دے چکے ہیں تو کیا ابھی فیصلہ ہو جانے میں کچھ شک ہے؟ سوم… حضرت حاجی مولوی صوفی محمد عبدالحق صاحب سے مباہلہ کر کے جو کچھ مزہ چکھا اور اس کا جو کچھ مزید اثر ظہور میں آرہا ہے کیا وہ عبرت کے لئے کافی نہیں؟ چہارم… ملہمان متبعان کتاب وسنت نے جو آپ کے الہامات کو شیطانی قرار دیا تو ان کا کیا بگڑا جو اب شحنہ ہند پر مباہلہ کی دھونس ڈالی جاتی ہے۔ پنجم… مولوی فضل حق صاحب ایبٹ آبادی نے ہر طرح کا فیصلہ کرنے کا جو ڈنکے کی چوٹ تمام مرزائی شرائط قبول کر کے اعلان دیا ہے پہلے ان سے مباہلہ کیجئے۔ کپکپی کیوں چڑھ گئی؟ ششم… جب کہ ازالہ اوہام ص۵۹۶، خزائن ج۳ص۴۲۲ میں حضرت ابن مسعودؓ کی درخواست مباہلہ کو مرزاقادیانی سخت خطا قرار دے کر مباہلہ سے گریز کر چکے ہیں تو اب مباہلہ کی درخواست کیسی ہے یا تو پہلے جھوٹ بولا یا اب جھوٹ بولتا ہے۔ (عصاء موسیٰ ص۱۴۸) پھر تعزیرات کی دفعہ خلاف بیانی شحنہ کے اجلاس میں کیوں قائم نہ ہو۔ آج مثل پیش ہو کر حکم ہوا کہ وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کیا جائے۔ (ایڈیٹر) ۶… بے معنی الہام جس طرح ضمیمے نے مرزاقادیانی کی پیشین گوئیاں بند کر دیں اسی طرح انشاء اﷲ تعالیٰ الہام بھی بند کیا جائے گا اور پھر نہ بانس رہے گا نہ بانسری اور پھنک ایک پھنک دو کو بھی شحنہ پھانک جائے گا۔ بس ٹٹرون ٹون مداری اور اس کی ڈگڈگی باقی رہ جائے گی۔ بے معنی الہامات کے جیسے