احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
پھر کیا تھا یہاں کے مرزائیوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ بڑی آئوبھگت کی اور مرزائیوں کے گروگھنٹال نے جن کی بدولت اس شہر میں یہ مذہب جدید جاری ہوا ہے۔ اپنے مکان پر مہمان کیا اور خاطر تواضع کی کچھ نہ پوچھئے۔ اس سے قبل اہلحدیث کو یہاں کے بعض مرزائی یہ دھوکہ دیتے ہیں کہ اب عرصہ سے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی مرزائی حقانیت کے قائل ہوگئے ہیں اور مرزا کو مسیح موعود تسلیم کرنے لگے ہیں اور عنقریب وہ کھلم کھلا یہی اقرار کریں گے اسی وجہ سے اب انہوں نے بہت عرصہ سے مرزا کے خلاف کچھ نہیں لکھا اور کوئی اشتہار ورسالہ وغیرہ ان کی تردید میں شائع نہیں کیا اور ان کے اس بیان کی تصدیق بڑے زوروشور سے اس نووارد مرزائی نے بھی کی اورکہا کہ اگر یقین نہ ہو تو ابھی خط بھیج کر دریافت کرلو۔ کہ وہ اب ہرگز مرزا قادیانی کے خلاف نہیں ہیں۔ اس پر میرے ایک مہربان نے جن سے مولوی صاحب موصوف کی خط وکتابت تھی اس بارے میں استفسار کیا۔ مولوی صاحب موصوف کا جواب بلفظہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔ راقم: ابو السنحا محمد رفعت اﷲ عفی عنہ شاہجہان پور! ایڈیٹر… ہم سے بھی بعض مرزائیوں نے کہا کہ مولوی صاحب کو من یرغب کی جھلک پر فریفتہ کیا گیا ہے مگر الحمدﷲ کہ یہ بات غلط نکلی۔ گرامی نامہ جناب مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی مجی سید صاحب، السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہٗ۔ ۱۱؍مئی کا محبت نامہ وصول ہوا ۱۹۰۲ء سے میں مرزا کی ایسی ہی خبر لے رہا ہوں جیسی آگے خبر لیتا تھا۔ اور اس کو ایسا ہی گمراہ خارج از اسلام سمجھتا ہوں جیسا آگے سمجھتا تھا۔ جلد۱۹… رسالہ اشاعت السنہ کے کئی نمبروں میں اس کے رد میں کئی مضامین شائع کرچکا ہوں۔ جو ۰۳۔۱۹۰۲ء میں شائع ہوئے ہیں۔ اس جلد کی قیمت تین روپیہ ہے، منگا کر ملاحظہ کریں اگر قیمت نہ دے سکیں تو محصول ڈاک ۲؍خرچ رجسٹری ۲؍کل ۴؍کے ٹکٹ ارسال کریں بعد مطالعہ وکار برآری جلد مذکورہ اسی طور پر واپس کردیں۔ میرا یہ خط جس کو چاہیں دکھائیں مجھے کوئی لحاظ کسی مرزائی کا نہیں ہے۔ (ابوسعید محمد حسین بٹالوی مہتمم اشاعۃ السنہ) ۷ … مرزائی لوگ پادریوں کے مشنوں سے نکالے جاتے ہیں مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزائی اخبار البدر مطبوعہ ۲۴؍جولائی۱۹۰۳ء میں ایک نہایت اندوہناک مضمون چھپا