احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
چنانچہ آپ فرماتے ہیں: ’’اے خدا سے لڑنے والے۔ (ا۔د گجراتی) کب تک یہ چیتھڑا تیری ناپاکیوں سے آلودہ ہوکر خدا کے ملائکہ مقربین کے مشام کو ایذاء دیتا رہے گا۔ یاد رکھو والعاقبۃ عند ربک للمتقین‘‘ اے ذات شریف معلوم نہیں آپ کو کیوں اپنی طینت کی پاکی اور تہذیب نفسی کا باربار ثبوت دیتے ہیں۔ بھلا آپ کی معذوری اور دو روٹیاں اور پاؤ بھرگوشت پر ایمان فروشی میں کسکو شک ہے۔ پھر پھکڑ بازی سے معلوم نہیں آپ کے ہاتھ کیا آتا ہے۔ ذرا خیال تو کرو جری اﷲ والے ناپاک شیطانی الہام کی دھجیاں مولانا شوکت نے اڑائیں اور پبلک پر عقلی اور نقلی دلائل سے ثابت کر دیا کہ ایسا لغو اور بے معنے الہام قادیانی کو خاص ابلیس علیہ اللعنۃ کی طرف سے ہوا ہے۔ آپ کو لازم تھا کہ پہلے مولانا موصوف کے روشن دلائل کو سمجھنے کی کوشش کرتے اور پھر جواب دینے پر قلم اٹھاتے۔ مگر یہ یقینی بات ہے کہ سوائے بکواس کے آپ میں اس قدر مغز ہی نہیں۔ آپ تو صرف جھوٹی مداحی سے روٹیوں کے بنجارو ہیں۔ آپ تو بجائے خود اگر مرزا کی سات پشتیں بھی چل کر آویں تو انشاء اﷲ معقول جواب نہ دے سکیں گے۔ البتہ گالیاں دینا اور افتراء اور بہتان سے کام لینا دجال اور خردجال کی قسمت میں لکھا ہوا ہے۔ اس میں آپ کے ناپاک فقروں کا جواب دیتا ہوں۔ ذرا کان لگا کر سنئے۔ ۱… راقم ایک مسلمان ہے اور اپنے عقائد رسالہ ’’راست بیانی برشکست قادیانی‘‘ میں مفصل بیان کرچکا ہے۔ میں نے اپنے والدین کی گود میں ارکان اسلام سیکھے اور ساری عمر خداوند تعالیٰ کو ایک ماننے اور حضرت محمد رسول اﷲa کو رسول برحق جاننے میں گزاری اور گزر رہی ہے۔ میں آنحضرتa کو خاتم النّبیین مانتا ہوں اور ان سے برابری کرنے والوں کو پکا ملحد اور پورا مرتد یقین کرتا ہوں۔ پھر آپ دین وایمان سے فارغ خطی حاصل کرکے کیوں مجھ پر بہتان باندھتے ہیں۔ جب آپ نے ایسا ناپاک فقرہ اپنے بدباطن اور سیاہ دل سے نکلاتے وقت کوئی دلیل پیش نہیں کی تو یاد رکھو کہ یہ گندہ اور مکروہ فقرہ مجذوب کی بڑ اور گوزشتر سے زیادہ نہیں۔ اگر آپ کو کوئی روشن دلیل مل نہ سکتی تھی تو کوئی کانی، گنجی، لنگڑی دلیل ہی پیش کرتے۔ سنو! اگر آپ کی طرح ہمارا دل ناپاک ہوتا اور خداوند تعالیٰ سے (معاذ اﷲ) لڑنے کا ارادہ ہو تو آپ کے مرشد اور اس کے چند بے ایمان مشیروں کی طرح ہم بھی پینتھر قائم کرکے دغا اور فریب سے سیدھے سادھے مسلمانوں کو ورغلانے اور حمقاء سے بٹورنے اور پاک اور مفسد میں مسلمانوں بالخصوص انبیاء علیہم السلام کی تضحیک کرکے اپنی عاقبت برباد کرتے۔ ماشاء اﷲ کہ خدا وند