احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ایڈیٹر… ہم ضمیمہ میں بارہا ایسے جعل پر شرم دلا چکے ہیں مگر ؎ بے حیا باش ہرچہ خواہی کن آخر مرزا قادیانی وہ گھاٹا کسی طرح پورا بھی کریں جو ۱۳۰۰؍ اور دو لاکھ کے مابین ہے۔ افسوس ہے کہ پبلک پر مرزائی فریب روز بروز کھل رہا ہے۔ جس شخص نے ایک جھوٹ بولا اس نے تمام جھوٹ بولے کیونکہ جھوٹ اور سچ کا آلہ ایک ہی ہے۔ یعنی صرف زبان اور تحریری جھوٹ کا آلہ صرف قلم۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مرزا قادیانی کی تمام کارروائیاں جعلی اور مصنوعی اور بالکل فریب اور محض شہرت اور دنیا طلبی پر مبنی ہیں۔ بہرحال بہت جلد تمام تاروپود ضمیمہ کے ذریعے سے کھلا جاتا ہے۔ انشاء اﷲ جو خلف مرزائی حضرت انجس وانحس میں رسوخ پیدا کرنے کو اٹکل پچو اور فرضی نام بیعت کنندگان کا لکھ کر بھیجتے ہیں ان کے کان کیوں نہیں کھینچے جاتے وجہ یہ ہے کہ کلنک کا ٹیکہ نوشتہ تقدیر ہے۔ ایسے مرزائی مرزاقادیانی کے کمائو پوت ہیں۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۲۴؍جون کے شمارہ نمبر۲۴؍کے مضامین ۱… انجیل مقدس کی عجیب پیشینگوئی۔ مسیحی اخبار طبیب عام دینا نگر! ۲… پشاور میں مرزائیت کا دھڑ ٹوٹ گیا۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… وہی منارہ مرزائیوں کا ٹھاکر دوارہ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… نبی اور مجدد میں فرق۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… ایک بھیدی نے لنکا ڈھا دی۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۶… مرزائیوں کی کارستانیاں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱ … انجیل مقدس کی عجیب پیشینگوئی مسیحی اخبار طبیب عام دینا نگر مسیحی اخبار طبیب عام دینا نگر لکھتا ہے (متی آیت:۲۳،۲۴) ’’اگر کوئی تم کو کہے کہ دیکھو مسیح یہاں یا وہاں ہے تو باور نہ کرنا کیونکہ مسیحان کاذب وانبیاء کاذب ظاہر ہوں گے اور ایسے بڑے