احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
وحی نازل ہوتی ہے۔ حالانکہ مرزا قادیانی پر اٹھتے بیٹھتے ہگتے موتتے۔ آسمانی باپ وحی نازل کرتا ہے اس بے ایمانی دنیا طلبی مکاری سے شرم کرنی چاہئے کیونکہ دنیا روزے چند، آخر کارباخداوند۔ آپ کا یہ کہنا کہ آنحضرتa نبوۃ کے انتہائی نقطہ کمال پرپہنچے ہوئے ہیں۔ بالکل منافقانہ اور اپنے کو مسلمان کہلانے کے لئے ہے۔ مرزا اور پکے مرزائیوں کے دل میں آنحضرتa کی نبوت کی کوئی وقعت نہیں ورنہ نیا نبی نہ تراشا جاتا کیونکہ عاشق کے لئے دودلی موت ہے۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۲۴؍دسمبر کے شمارہ نمبر۴۸؍کے مضامین ۱… حدیث اتبعو السواد الاعظم پر امروہی صاحب۔مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… لم یبق من النّبوۃ الالمبشرات مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… امروہی صاحب کو اضافہ تنخواہ مبارک۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… ۱۹۰۳ء کا اختتام۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… مرزائی جماعت۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱ … حدیث اتبعو السوادالاعظم پر امروہی صاحب مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! الحکم ۱۷،۲۴؍نومبر میں ایک سوال وجواب متعلق حدیث مندرجہ عنوان نظر سے گزرا۔ سوال کا مطلب یہ ہے کہ جب مرزائی جماعت قلیل ہے توکیوں اس کا اتباع کیاجائے۔ امروہی صاحب نے جو کچھ جواب دیا ہے اگرکوئی مرزائی کچھ بھی عقل وشعور رکھتا ہے تو ہنستے ہنستے پچھاڑیں کھاکر گرجائے گا لوئن کبوتر بن جائے گا۔ ہاں نابلدوں کی ہم کہتے ہیں۔ امروہی صاحب بایں دعویٰ ہمہ دانی وشملہ بمقدار علم مقولہ کیف وکم کی ماہیت سے بھی ناواقف ہیں۔ حدیث میں اتبعہ السواد الاکثروارد نہیں ہوا بلکہ اتبعو السواد الاعظم وارد ہوا ہے عظمت مقولہ کیف سے ہے اور کثرت مقولہ کم ہے۔ پس امروہی صاحب کا آیات ’’وقیل ماہم‘‘ اور ’’قلیل من عبادی الشکور‘‘ پیش کرنا صاف بتا رہا ہے کہ آپ قلت وکثرت کے تقابل سے