احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
عیسوی مذہب کے ساتھ تشبہ ہوتا تھا لیکن اب بھی بات ایک ہی ہے۔ کیونکہ بیٹوں کی دو ہی قسمیں ہیں۔ صلبی اور متنبی مرزا قادیانی نے تو یہ غضب ڈھایا کہ سیدنا المسیح کو گالیاں دیں کیونکہ وہ رقیب اور وراثت کا شریک تھا۔ پس انہوں نے یہ ثابت کرنا چاہا کہ باپ نے صلبی بیٹے کو عاق کردیا ہے کیونکہ اس کے خوارق اچھے نہ تھے اور مجھے گود لے لیا ہے لیکن کسی نے یہ دعویٰ تسلیم نہ کیا۔ عیسائیوں نے تبرّا پڑھا اور مسلمانوں نے کافر اور ملحد بنا کر اسلام کی چار دیواری سے بارہ پتھر باہر نکال دیا۔ ازانسوراندہ وازنیسو درماندہ۔ مرزا قادیانی نے تو سب کچھ بننا چاہا کہ بروزی محمد بھی ہیں۔ مہدی بھی ہیں، مسیح بھی ہیں۔ مگر میں کے گلے پر بالآخر چھری ہی پھر گئی۔ جو دعوے ہے لچر اور متناقض۔ جب آپ لے پالک ہیں تو بروزی محمد کیونکر ہیں۔ کیا آنحضرتa نے تبنیت کا دعویٰ کیا تھا اور آپ مسیح ہیں تو محمد کیونکر ہیں کیا مسیحؑ اور محمدa پہلے باہم بروزی ہوچکے ہیں۔ حالانکہ عیسیٰ مسیح آپ کے نزدیک ایک مہذب انسان بھی نہ تھا۔ کیا مہذب کا غیر مہذب کے ساتھ بروز ہوکر پھر دونوں …………؟ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۱۶؍جون کے شمارہ نمبر۲۳؍کے مضامین ۱… مرزا قادیانی کے دعاوی ۔ نامہ نگار از کرزن گزٹ! ۲… مرزائی دیانت۔ نامہ نگار راز کپورتھلہ! ۳… وہی جعلی بیعت اور فرضی فہرست۔ محمد احسن پنشنر پولیس! ۴… نبی بننے کا ارمان۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… جعلی بیعت۔ مکتوب مولا بخش! ۶… ایضا از جانب کلو حجام۔ کلوحجام گدا علی ٹولہ اٹاوہ! ۱ … مرزا قادیانی کے دعاوی نامہ نگار از کرزن گزٹ کرزن گزٹ کا نامہ نگار لکھتا ہے کہ ہم مرزا کو اس وقت سچا جانیں کہ وہ کابل تیراہ ایران روم۔ عربستان بخارا میں خود جاکر یا کسی حواری کو بھیج کر تبلیغ رسالت کریں۔ تو ہم بھی نقد چہرہ شاہی حال کا دس ہزار روپیہ نذر کریں گے۔ اس شرط پر کہ وہ مرقومۃ الصدر شہروں میں پہنچ کر ہم کو