احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
خدا سے ڈرو اور محمد کو مانو کہ آئیں گے دجال تیس اس کو جانو خدا کے لئے منہ کو مرزا سے موڑو وہ کذاب ہے اس کی بیعت کو توڑو جو دنیا میں عیسیٰ بن مریم ہوا ہے تو مرزا کو کیا اس کا ورثہ ملا ہے تمہارے ہے دعوے سے کیا اس کو نسبت یہ مرزا کے حق میں نہیں کوئی حجت خدا سے نصیر اپنی یہ التجا ہے حقیقی وہ ہادی ہے وہ رہنما ہے کہ امت نہ بہکے حبیب خدا کی وہ عاشق رہے سنت مصطفی کی کسی وسوسے سے نہ وہ ڈگمگائے شیاطین کے ہرگز نہ اغوا میں آئے نصیر ایسے لوگوں سے تم بچ کے رہنا کہ ان سے نہ ہو دین ودنیا میں بسنا ۶ … مرزا قادیانی کے الہامات مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! انبیاء علی نبینا وعلیہم الصلوٰۃ والسلام پر جو مسلسل اور منضبط الہامات منجانب اﷲ ہوئے ہیں۔ وہ انسانوں کے لئے تہذیب وتمدن سیاست وملک داری۔ اصلاح نفوس الغرض دینی اور دنیوی مستحکم قوانین بن گئے ہیں۔ یہاں تک کہ سلاطین کو جدید قوانین کی وضع اور اجراء سے مستغنی کردیا ہے۔ موجودہ سلطنتیں بھی انہیں قوانین پر چل رہی ہیں اور جب ان سے انحراف کیا جائے گا۔ ضرور خرابیاں پیدا ہوں گی جیسا کہ ہم بعض ممالک خصوصاً ممالک اسلام کی حالت دیکھ رہے ہیں۔ توریت وانجیل اور زبور میں بھی انسانوں کی اصلاح کے مضبوط قوانین ہیں مگر ان پر عمل متروک ہوگیا۔ دنیا خود سر بن گئی۔ جس طرح مسلمان قرآن پر عمل نہیں کرتے۔ اسی طرح یہودی توریت پر اور عیسائی انجیل پر عمل نہیں کرتے۔ لیکن اس سے الہامی کتابوں میں نقص نہیں آسکتا اور تمام مذاہب والے معترف بقصور ہیں کہ ہم نے اپنی آسمانی کتابوں کو چھوڑ دیا۔ اتنا جگر اور گردہ کسی کا نہیں کہ اپنی آسمانی کتاب یا آسمانی مذہب کو ناقص اور قابل اصلاح بنائے۔ یورپ میں حد درجہ لامذہبی اور فسق وفجور پھیلا ہوا ہے مگر جب انجیل کا نام آئے گا تو ہر عیسائی سر جھکا دے گا۔ ایک سچا مسلمان کیسا ہی فاسق وفاجر ہو مگر جب قرآن کا نام آئے گا تو کانپ اٹھے گا اور نادم ہوگا۔ ایک سنی مسلمان جب رسول اﷲa کی حدیث سنے گا تو کھڑا ہو جائے گا۔ ایک مرزا قادیانی ہیں کہ حدیث کا انکار اور قرآن مجید کی آیات مسخ کررہے ہیں۔ آنحضرتa تو یہ فرمائیں کہ ’’لوکان موسیٰ حیاً لما وسعہ الا اتباعی‘‘ یعنی اگر موسیٰ ؑبھی زندہ ہوتے تو میری اتباع پر مجبور ہوجاتے۔ مگر مرزا قادیانی موسیٰ سے بھی بڑھ گئے کہ جو شخص ان کو نبی نہ مانے زندیق اور کافر اور