احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۱۶؍دسمبر کے شمارہ نمبر۴۷؍کے مضامین ۱… مرزائی مقدمات۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… وہی ممات مسیح۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… مرزاقادیانی کا مسئلہ شفاعت۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… من احب شیئاً اکثر ذکرہ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… مسئلہ ختم رسالت۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱ … مرزائی مقدمات مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! جس کو دیکھو آسمانی باپ کے لے پالک کا دشمن۔ بھلا اس غریب ناکردہ گناہ آسمانی بھیڑنے کسی کا کیا بگاڑا کہ سب کی چھری اسی پر تیز ہوتی ہے۔ اگر اس کو عدالت میں بحیثیت ملزم طلب نہیں کراتے۔ تو مٹی خراب کرنے اور جرح قدح میں پیٹ کی بات اگلوانے کو طلب کراکے آتوں کا گودا تک نکال لیتے ہیں۔ کیا کہیں ناک میں دم آگیا۔ پھر بے چارہ امراض سفلیہ وعلویہ میں گرفتار، ذیا بطیس ہے، بواسیر ہے، اختلاج قلب ہے، مالیخولیا اور سودا کا غلبہ، باہ کی کمی ہے۔ ایک آفت ہو تو ہو۔ پھر بھی بدخواہوں، نامرادوں، ناشادوں، جلادوں، گردبادوں کو چین نہیں ہے۔ سانس دیکھی تن بسمل میں جو آتے جاتے اور چر کا دیا جلاد نے جاتے جاتے لے پالک کا تو کچھ بھی قصور نہیں۔ قصور تو بڑھے خرانٹ لے پالک کے آسمانی باپ یا شیطانی پاپ کا ہے کہ مقدمات کے دائر کرنے کا غلط الہام کیا اور لے پالک کے ساتھ اوروں کو بھی اینچن چھوڑ گھسیٹن میں دھرلیا۔ ہمیں تو ناعاقبت اندیش مسخرے آسمانی باپ پر ایسی جھونجل آتی ہے کہ قابو چلے تو مکئی اگا کر اچک کر اس کا جھونپڑا پھونک دیں اور کیروسمیں تیل جلا کر منہ جھلس دیں۔ ارے یارو اس غریب پر آخر رحم کرو گے یا نہیں یہ کونسی بھلد منائے گی اور اندھیر نگری