احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۳… مرزاقادیانی نے کس لئے اور کیوں اور کس وجہ سے ایسی دل شکن تحریریں شائع کیں۔ ۴… مرزاقادیانی نے حضرت مسیح کی نسبت جو کچھ تحریر کیا ہے کیا وہ فے الواقع سچ ہے اور عیسائی دنیا اور اسلامی دنیا کے عقائد کے موافق ہے۔ ۵… کیا مسلمان اور عیسائی حضرت مسیح کو ایسا ہی مانتے ہیں جیسا کہ مرزاقادیانی نے لکھا ہے۔ ۶… کیا جو شخص اپنے کو مذہب اسلام کا پیرو بیان کرے اور پھر حضرت مسیح کی توہین کرے۔ وہ اسلامی اصول کے مطابق مسلمان کہلانے کا مستحق ہے۔ خاکسار امام الدین از لاہور محلہ پیر گیلانیاں، مورخہ ۳۰؍جنوری ۱۹۰۲ء ۵… نرالی عزت اور انوکھی ذلت یاایہا الذین آمنوا لم تقولون مالا تفعلون کبر مقتاً عند اﷲ ان تقولوا مالا تفعلون ۱… اگر کوئی مسلمان ایک حبہ بھی اپنے مسلمان بھائی کا مار کھائے تو اس کی ابدی ذلت اور اگر قادیانی مسلمانوں کے ہزاروں روپے براہین احمدیہ کی آڑ میں ہڑپ کر جائے تو اس کی عزت؟ ۲… اگر کسی بزرگ باخدا کو کوئی مسلمان بن مانگے للّٰہ فی اﷲ کچھ نقد یا جنس دے دے تو مرزا کے نزدیک اس کی حماقت اور دوسرے کی مکاری اور دونوں کی ذلت اور اگر مرزاقادیانی دعا کرنے کے بہانہ لوگوں سے پانچ سو روپیہ ڈکار جاویں تو ان کے لئے ہنیاً مریا اور لطف یہ کہ سال کا سا پورا بیٹا کیا معنے تنکے جیسی بیٹی بھی نہ ہو۔ ۳… اگر کوئی شخص ختم نبوت کے بعد نبوۃ کا دعویٰ کرے تو ایسا ذلیل وخوار ہو کہ ازان طور اندہ وازین سودرماندہ، اور اگر مرزاقادیانی شرک فے النبوۃ کے مرتکب ہوں اور برملا یا رسول اﷲ یا نبی اﷲ کی آواز اپنے لئے سنیں تو ان کی عزت؟ ۴… اگر مرزاقادیانی نے پاک اور مقدس مسلمانوں اور اسلام کے عاشقوں پر بیش باد کہہ کر لعنتیں گنیں اور علماء اسلام کو مغلظ گالیاں لکھیں جن کی ڈکشنریاں بن رہی ہیں تو یہ تبلیغ رسالت کا تمغہ اور اگر کوئی مسلمان جس کا ایسی خرافات سنتے سنتے جگرکباب ہوگیا ہو مرزاقادیانی کو سخت الفاظ سے جواب دینا چاہے تو مرزاقادیانی کے نزدیک اس کی ذلت؟ ۵… پیر مہر علی شاہ صاحبؒ جو قادیانی کے بلانے پر احقاق حق اور ابطال باطل کے لئے لاہور تشریف لائے۔ جہاں چھ ہزار مسلمانوں نے ان کا استقبال کیا اور قادیانی کو رجسٹری شدہ خطوط میدان میں بلانے کے لئے بھیجے وغیرہ تو مرزاقادیانی کے نزدیک ان کی شکست، اور مرزاقادیانی جو مارے خوف کے دم سے چھاج باندھ کر چوہے کے بل میں گھس جائیں اور قادیان سے باہر