احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کہ اگر ہم اپنے ہادی (اگنی ہوتری) کا اپنی آنکھ سے بھی گناہ اور قصور دیکھ لیں گے تو یہی کہیں گے کہ ہماری آنکھ کا قصور ہے جس کو وہ معاملہ ایسا دکھائی دیا۔ پس پیسہ اخبار کا فرض ہونا چاہئے کہ ایسے بیہودہ اخبار (الحکم) سے کسی تحریر کو اپنے اخبار میں لینے کے ارادہ کو حرف غلط کی دل سے مٹاوے۔ ورنہ وہی مثل صادق آوے گی ؎ ہر چند آزمودم ازوے نبود سودم من جرب المجرب حلت بہ الندامہ راقم: گھر کا بھیدی ۳… نبوت ناقصہ وکاملہ جب مرزائیوں سے کہا جاتا ہے کہ مرزاقادیانی تو اسی زمانہ میں اچھے خاصے مسلمان تھے جب کہ انہوں نے نبی اور رسول ہونے کا دعویٰ نہ کیا تھا۔ اب تو نہ صرف ان کی مسلمانی بلکہ انسانیت بھی مسخ ہوگئی تو مرزائی چراغ پاہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ حضرت اقدس تو اپنے کو رسول اور نبی نہیں سمجھتے نہ انہوں نے کسی کتاب یا رسالے یا اشتہار میں ایسا دعویٰ مشتہر کیا اس سے صاف ثابت ہے کہ مرزاقادیانی کی نبوت سے مرزائیوں کو بھی انکار ہے اور ان کا کانشنس ہرگز قبول نہیں کرتا۔ بلکہ ایسے اقرار پر ملامت کرتا ہے اور جب مرزائیوں کو الحکم وغیرہ دکھا کر معقول کیا جاتا ہے تو مجبور ہوکر یہ جواب دیتے ہیں کہ نبوت کاملہ کا سدباب ہوا ہے نہ کہ نبوت ناقصہ کا۔ یہ فیضان تو قیامت تک جاری رہے گا اور حدیث میں آیا ہے کہ رؤیا صالحہ نبوت کا چھیالیسواں درجہ ہے اور ظاہر ہے کہ رؤیا صالحہ سے اکثر مؤمنین ومتقین وصالحین مشرف ہوتے ہیں۔ بس یہی نبوت ناقصہ ہے۔ ہمارے مکان پر پچھلے دنوں مرزائیوں کا جمگھٹا رہا اور مندرجہ بالا لغو اور لچر اور پادر ہوا دلائل پیش کئے گئے۔ ہم نے جواب دیا کہ اس صورت میں تو امت محمدیہ میں ہزاروں اور لاکھوں نبی ہوں گے اور ہوگزرے ہیں۔ کیونکہ رؤیا صالحہ تمام اولیاء اور اصفیاء اور اتقیاء کو ہوتی ہیں۔ مرزاقادیانی کی کوئی خصوصیت نہ رہی۔ امت محمدیہ میں تو ایسے برگزیدہ صلحاء اور اولیاء اور حقانی مؤمنین گزرے ہیں کہ مرزاقادیانی اگر ستر مرتبہ بھی بروز یا جنم لیں تو ان کی خاک پا کے برابر بھی نہیں ہوسکتے۔ ان کے سچے الہامات اور کشف سے کتابیں معمور ہیں مگر کسی نے نبی بننے کا دعویٰ نہیں کیا اور جس مردود اور گمراہ نے ایسا دعویٰ کیا وہ بہت جلد فی النار ہوا۔ کتب تواریخ دیکھ جاؤ۔ کوئی نبوت ناقص نہیں۔ ہر نبی کو خدائے تعالیٰ نے نبوت کاملہ عطاء کر کے دنیا میں بھیجا ہے۔ نبوت ایک عام مفہوم ہے جو تمام انبیاء پر یکساں صادق آتی ہے۔ اس میں تشکیک نہیں کہ