احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ یکم؍مئی۱۹۰۲ء کے شمارہ نمبر۱۷ کے مضامین ۱… ٹاپا خالی کرو مولانا شوکت اﷲ! ۲… مسیح علیہ السلام کو دشنام مولانا شوکت اﷲ! ۳… بقیہ عصائے موسیٰ کے جواب سے مرزائیوں کا عجز۔ ایک محقق! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱… ٹاپا خالی کرو بایزید بسطامیؒ کے حالات میں لکھا ہے جو خود حضرت مرحوم کی زبانی ہے کہ میری روح ایک مرتبہ دوزخ میں چلی گئی تو اس کو بالکل سرد پایا۔ میں نے تعجب سے پوچھا کہ اے دوزخ تیری آگ کا یہ شہرہ ہے کہ اگر دنیا میں اس کی ایک بھی چنگاری آجائے تو تمام طبقات الارض اور افلاک جل کر بھسم ہو جائیں اور یہاں یہ کیفیت۔ یا تو وہ شورا شوری یا یہ بے نمکی۔ یہ کیا معاملہ ہے۔ دوزخ نے جواب دیا کہ اے نادان مجھ میں آگ کہاں۔ جو آئے گا اپنی آگ ساتھ لائے گا۔ یہی کیفیت مرزاقادیانی کی ہورہی ہے کہ جو شخص آپ کا چیلا ہوکر کان چھدواتا اور کوڑیا غلام بنتا ہے۔ اس سے کہا جاتا ہے کہ لنگر خانہ کے لئے آزوقہ پیدا کرو۔ ورنہ ٹاپا خالی کرو۔ حال میں مرزاقادیانی نے ایسا ہی اشتہار دیا ہے کہ جو چیلے چاپڑ لنگر خانہ کی جھولی میں کوڑی پیسانہ ڈا لیں گے مریدی سے عاق اور مرزائیوں کے دفتر سے ان کا نام خارج ہوگا۔ بات بھی ٹھیک ہے۔ آخر آوے کس باوا کے گھر سے۔ چند اپاہج جو اصطبل میں کھڑے دانہ چکھ رہے ہیں۔ جن کی کمروں میں بوجھ کھینچتے کھینچتے غار پڑ گئے ہیں۔ سم گر گئے ہیں۔ دم جھڑ گئی ہے۔ آخر وہ کس کے ماتھے جائیں۔ پھر چند ساٹھے پاٹھے جو یاقوتیاں اور قوت باہ کی معجونیں جن میں مشک اور عنبر اور ریگ ماہی اور سقنقور کا بھیجا ڈالا جاتا ہے اور روغن بادام اور زعفران میں دم کئے ہوئے پلاؤ اور بریانی کھا کھا کر بھنبھنا رہے ہیں۔ ان کا جوش کیونکر نکلے۔ پھر خاص مرزاقادیانی جو آسمانی جورو کے ملنے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور بقول ؎ پیریکہ دم زعشق زند بس غنیمت ہست، قوت باہ کے نسخے اور تربتر مرغن اور چچڑ حلوے اور موہن بھوگ ڈکار کر کیل کانٹے سے چست اور نوک پلک سے درست بنے بیٹھے ہیں۔ یہ سب مذکورہ بالا