احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
جہاد کرنا فرض جانتے ہیں اور ہر ایک پہلو سے مسلمانوں کو باغی قرار دیا جاتا ہے اور اگر تمہارا بس چلے تو ایک مسلمان کو بھی زندہ نہ چھوڑو۔ تو پھر معلوم نہیں مسلمان مسلمان کیوں پکارتے ہو۔ ہاں قرآن شریف اور اسلام کی آڑ میں احمقوں کے منہ پر اندھیری ڈال کر ان سے ٹکے سیدھے کرنا تمہاری مشن کی ڈیوٹی ہے۔ وزیرآبادی نامہ نگار۔ آخرالامر ہم کو ناصحانہ پیرایہ اور واعظانہ طریق سے یوں فرماتے ہیں: ’’میاں ا۔د۔گجراتی صاحب کیوں آپ خدا کے مرسلوں کے مخالفوں کا انجام قرآن شریف کے تدبر سے نہیں دیکھتے۔ اپنے خانہ ساز آبائی دین کو چھوڑ دو اور سچا اسلام جس کو خداتعالیٰ کابرگزیدہ مسیح موعود مہدی (مرزا ملعون) میں ہوکر پیش کرتا ہے۔ قبول کرو۔‘‘ ہم وزیرآبادی کی اس نصیحت کاشکر ادا کرتے ہیں۔ مگر افسوس ہے کہ ہم ان کی آرزو پوری نہیں کر سکتے۔ کیونکہ ہمارے نزدیک قرآن شریف سے کبھی ثابت نہ ہوگا کہ بہشت برین میں داخل شدہ لوگ دوبارہ اس دنیا میں آویں یا کسی ناپاک شخص کی روح افضل الانبیاء آنحضرتa کے جسم میں (معاذ اﷲ) حلول کر سکے۔ ہمارا وہی دین ہے جو قرآن شریف کی پاک تعلیم محمد رسول اﷲa کی معرفت ہم کو ملا ہے۔ ہمارے باپ دادا بھی اسی مذہب پر تھے۔ اگر ہم بھی آپ کی طرح ایسے ہی جاہل اور کندہ ناتراش ہوتے اور پیر پرستی اور گورپرستی بلکہ تصویر پرستی ہمارے رگ وریشہ میں آپ کی طرح سمائی ہوتی۔ شیطان اخنس اور حضرت اقدس میں تمیز نہ کر سکتے تو آپ کے ہم سفر ہو جاتے۔ ہم تو خداوند تعالیٰ کو واحد برحق اور ہر قسم کے نفع ونقصان کا اسی کو مالک یقین کرتے ہیں۔ خدا ہم کو حضرت محمد رسول اﷲa کا دامن پاک چھوڑوا کر کسی شیطانی لشکر میں داخل ہونے کی ہدایت نہ کرے اور قرآن شریف کی آیات کو اپنے مطلب کے مطابق بنانے والوں کا رفیق ہم کو ہرگز نہ بناوے۔ پس مرزاقادیانی کا یہ مخترعہ مذہب آپ کو اور آپ کے ہم خیالوں کو مبارک رہے ؎ توو شیطان وما وپاک اسلام فکر ہر کس بقدر ہمت اوست (باقی آئندہ) راقم: ا۔د۔گجراتی! ۴… مرزاقادیانی اب اور معجزہ دکھائیں گے مرزاقادیانی کے تمام الہامات اور پیش گوئیاں پوری ہوگئیں۔ آتھم ٹھیک میعاد کے اندر آسمانی باپ کے پاس پہنچ گیا۔ لیکھرام مارا گیا۔ آسمانی نکاح ہوگیا اور آسمان پر الہامی عورت