احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۳… یہ الہامات آیات قرآنی کے صریح مخالف ہیں۔ جیسا کہ تمہید میں بیان کیاگیا۔ ۴… جب کہ بداہتہً ثابت ہے کہ یہ الہامات مثل دیگر مرزاقادیانی کے الہاموں کے خدا کا کلام نہیں تو اس بات کے ماننے میں ذرہ بھی تأمل نہیں کہ یہ الہامات سراسر شیطانی ہیں۔ ۵… اگر بفرض محال مرزاقادیانی کو خدا کا بیٹا کہا جاوے (حسب قرار داد الہام) تو مرزاقادیانی کی بی بی اس طرح خدا پر (معاذ اﷲ) حلال ہوسکتی ہے۔ جیسے سورہ احزاب میں منہ بولے بیٹے کی بی بی کو پیغمبر خداa پر خدا نے حلال کیا اور شاید حلال ہونے کی یہ وجہ بتاویں کہ چودھویں صدی میں خدا کے ہاں بیٹا (مرزاغلام احمد قادیانی) ہوگا اور اس کی بی بی سے یعنی بہو سے خدا نکاح کرے گا اور اس کو زوجتی کہے گا۔ مگر سورۂ احزاب والا معاملہ تو بعد طلاق صاف ہوا۔ یہاں مرزاقادیانی نے جب تک اپنی زوجہ کو طلاق نہیں دی تو خدا اس کو کیونکر زوجتی کہہ سکتا ہے؟ نتیجہ پر ظاہر ہے کہ یہ الہامات شیطانی ہیں۔ میں نے یہ دوسرا الہام صح زوجتی والا ایک مولوی صاحب کے آگے پیش کیا۔ انہوں نے جو جواب دیا وہ بھی اس مقام پر درج کیا جاتا ہے۔ امید ہے کہ مرزاقادیانی اس پر بھی غور فرماکر جواب تحریر فرماویں گے۔ راقم: ع۔ع از سیالکوٹ ۳… قادیانی کے شیطانی الہامات جناب خان صاحب، وعلیکم السلام ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ، میں نے الحکم اخبار کی دونوں تحریروں کو بغور تمام دیکھا۔ ۲۴؍جنوری ۱۹۰۱ء میں تواصح زوجتی (تذکرہ طبع سوم ص۴۰۳) مرقوم ہے اور ۲۴؍جنوری ۱۹۰۲ء میں صح زوجتی۔ دونوں الہاموں میں لفظاً اور معناً اختلاف ہے۔ اوّل میں ہمزہ استفہام ہے۔ دوسرے میں نہیں اور معنوں میں تو ایک عجیب وغریب تحیرّ عقلی پایا جاتا ہے۔ پہلے الہام کے یہ معنی ہیں کہ کیامیری زوجہ تندرست ہوگئی۔ دوسرے الہام کے یہ معنے ہوئے۔ ’’میری زوجہ تندرست ہوگئی۔‘‘ گویا پہلا جملہ انشائیہ ہوا اور دوسرا خبر یہ مگر دونوں صورتوں میں ملہم کا کفر لازم آتا ہے۔ کیونکہ اگر الہام کنندہ خدا کو فرض کیا جاوے تو ظاہر ہے کہ وہ زوج اور ابن یعنی جورو اور بیٹے کے عیب سے بری اور منزہ ہے۔ چنانچہ وہ خود قرآن شریف میں فرماتا ہے: ۱… ’’وانہ تعالیٰ جد ربنا ما اتخذ صاحبۃ ولا ولداً (جن:۳)‘‘ ۲… ’’انی یکون لہ ولد ولم تکن لہ صاحبۃ (انعام:۱۰۱)‘‘ اولی الابصار غور فرما سکتے ہیں کہ یہ نرا شرک اور الوہیت باری تعالیٰ کا انکار نہیں تو کیا ہے؟ اور اس پر ملہم (الہام کنندہ) کی بے خبری اور بے علمی کا یہ عالم ہے کہ اپنی زوجہ اور صاحبہ