احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
لیتے ہیں۔ سوال یہ تھا کہ لوگ مرزائیت سے کیوں تائب ہوتے ہیں اور کس لئے فسخ بیعت کرتے ہیں۔ اس کا جواب مرزا قادیانی نے کتنا معقول دیا ہے۔ مطلب یہی ہوا نا کہ میں دولت مند ہوگیا ہوں۔ اس لئے لوگ میرے پیچھے ہوئے ہیں۔ یہ بات مرزا قادیانی نے تجربے سے کہی ہے کیونکہ بہت سے خود غرض اپاہج جن کو ہر طرف سے جواب مل گیا ہے اور خدا نے بھی ان کو جواب دے دیا ہے۔ قادیان میں پڑے روٹیاں مروڑ رہے ہیں اور مرزا قادیانی کے دم قدم اور ان کے منارے کی خیر منا رہے ہیں کہ اس کی جڑ تحت الثری میں ہو اور شاخیں عالم بالا میں یہ لوگ بے شک اسلام ہی سے ارتداد کرکے قادیان آئے ہیں جب دولت مندی اور اقبال مندی ہے تو خلوص اور للہیت معلوم۔ غریب غرباء اور اپاہج اور نادار مفلس تو محض لالچ اور طمع سے شامل ہوتے ہیں۔ وہ پکے مومن نہیں ہے۔ سچے اور پکے مومن تو مالدار ہیں جو مرزا قادیانی کا خزانہ بھرتے اور آپ کی مستورات کو سونے کے جڑائو زیوروں کے بنانے کا موقع دیتے ہیں۔ پس مناسب معلوم ہوتا ہے کہ تمام منافقین جو قادیان میں تر لقمے کھا کھا کر اینڈ رہے ہیں۔ بیک بینی ودوگوش بارہ پتھر باہر نکال دئیے جائیں اور ان کی جگہ قارون کے پوتے پڑپوتے وارد کردئیے جائیں جو کمائو پوت بن کر رہیں۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء کے ۲۴؍اگست کے شمارہ نمبر۳۲؍کے مضامین ۱… مسیح اور مہدی کیوں پیدا ہوئے ہیں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… قادیانی مرزا اور امیر کا بل۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… کفر بھی اور اشاعت اسلام بھی۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱ … مسیح اور مہدی کیوں پیدا ہوتے ہیں مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! فطری طور پر انسان اپنے کو دوسرے با اقبال انسانوں کی مانند بنانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے طرح طرح کی تدابیر اور وسائل اور مکر حیل کام میں لاتا ہے۔ دنیا میں اکثر واقعات بلکہ خون ریزیاں اسی رشک اور خبط اور دنیوی جاہ وجلال کیلئے ہوئیں سوڈان میں مہدیوں کے