احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
قولہ… ’’آنجناب نے اپنی تصویر شاہ روم کے پاس بھجوائی تھی۔‘‘ (الحکم) اقول… یہ کذب صریح آپa پر مرزاقادیانی کے چیلوں نے باندھا ہے۔ ’’بوء مقعدہم فی النار‘‘ ہاں شاہ قیصر کے پاس نبیوں کی تصویریں موجود تھیں۔ حدیث میں آیا ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام، آدم علیہ السلام کے پاس لائے تھے۔ یہ باحکمت فعل صدق نبوت پر نص قطعی ہے۔ ہزارہا سال قبل پیدائش کے نشان صداقت موجود تھے۔ ہم کو اپنے منکرات سے کیا فائدہ ہے؟ قولہ… ’’آئینہ میں منہ دیکھتے ہو۔ عکسی تصویر ہر گھر میں موجود ہے۔‘‘ اقول… انبیاء اصفیاء خاص وعام آئینہ میں منہ دیکھتے ہیں۔ بلکہ تمام اشیاء مصفا سے بالمقابل چیزیں نظر آتی ہیں۔ آئینہ کو آئینہ، تلوار کو تلوار پانی کو پانی کہتے ہیں۔ یہ بھی قدرتی نظارہ ہے کسی کے ہاتھ کی بنائی ہوئی تصویر نہیں۔ قولہ… ’’ملہمین مجبور ہیں۔ ان پر مواخذہ نہیں ہوتا۔‘‘ اقول… صادقوں کے الہامات سچے ہیں۔ قولہ… مرزاقادیانی فرماتے ہیں: ’’ہم نے تصویر یورپین کے واسطے بنائی ہے۔‘‘ اقول… کیا انبیاء اور صلحاء نے اپنی مورتوں سے اسلام پھیلایا تھا۔ انوار تجلیات حضرت قدوس ذوالجلال مقدسوں کے مبارک چہروں پر تابان تھے۔ جن سے اب تک تمام عالم پر نور ہے۔ اب بھی غلامان سیدنا پرانوار الٰہی جلوہ گر ہیں۔ خدا کے قہر شدید سے ڈرو اور شرک پھیلانے سے باز آؤ۔ قولہ… ’’قرآن سے تصویر کی حرمت ثابت نہیں۔‘‘ اقول… فرمان عالیشان جناب پیغمبر علیہ السلام مثل قرآن کے ہے۔ ’’وما ینطق عن الہویٰ‘‘ اور ’’الا انی اوتیت القرآن ومثلہ معہ الحدیث‘‘ شاہد ناطق ہے۔ ہر امر کو نص کتاب اﷲ سے ثابت کرنا مشکلات میں پھنس جانا ہے۔ مرزاقادیانی کا نام ونشان قرآن وحدیث میں کہیں نہیں۔ نہ صحابہ، اہل بیت اور سلف صالحین سے ثابت ہے۔ محمد عبداﷲ، از ملتان! ۴… چڑیاں دام سے نکل گئیں پیر جی سراج الحق صاحب جو اس سے پہلے جمالی تھے اور اب مرزائی ہوگئے ہیں۔ اپنے وطن مالوفہ قصبہ سرساوہ ضلع سہارنپور میں تشریف لائے اور مرزاقادیانی کی بعثت اور رسالت ونبوت کی منادی بہت زور شور سے کی اور خوب ہی روغن قاز اور مسالے دار آب پیاز مل کر لوگوں کو