احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۳… تازہ بے معنی الہام۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… قادیان کے مقدمات۔ نمائندہ سراج االاخبار جہلم! ۵… مرزا قادیانی نے تمام مرزائیوں کو غیر مقلد بنا دیا۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۶… مرزائی طلسم کا تارو پود کھل رہا ہے۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۷… دم دار ستارہ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۸… مرزا قادیانی کی صداقت کا معیار خواب ہے۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱ … مسیح موعود وڈاکٹر ڈوئی کے پاس کئی کروڑ ڈالر مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اخباروں میں یہ خبر چکر کاٹ رہی ہے کہ ایک حواری نے ڈاکٹر یعنی مسیح موعود پر کسی وجہ سے لائبل کی نالش دائر کی تھی۔ مقدمے کے دوران تحقیق میں معلوم ہوا کہ ڈاکٹر صاحب کے پاس کئی کروڑ ڈالر جمع ہیں۔‘‘ مسیح موعود بننے کے یہ مزے اور گلچھرے ہیں۔ ہم کو افسوس ہے کہ مرزا قادیانی کو ۳۰؍ سال تک مسیحیت ومہدویت کے پاپڑ بیلتے گزر گئے مگر کئی کروڑ کیا معنی، کئی لاکھ روپیہ بھی نصیب نہ ہوا ہاں مرزائینوں کے پاس دو چار دس پانچ ہزار کازیور مرصع بجواہرات ضرور موجود ہے اور سنا ہے کہ مرزا نے کچھ جائیداد بھی اپنی جیب سے روپیہ دے کر اوروں کے نام سے خریدی یا رہن کی ہے بس یہی کائنات اور یہی اوڑھنا اور بچھونا ہے۔ ہمارے نزدیک تو قادیان میں وہی حواری اچھے ہیں جو زندہ پیر کے مجاور بنے بیٹھے ہیں اور چڑھا وے چکھ رہے ہیں اور ایسے توندیلے اور لحیم وشحیم ہوگئے ہیں کہ اگر کاٹو تو خون نہ نکلے گا۔ چربی ہی چربی برآمد ہوگی۔ مزے میں درحقیقت یہ لوگ ہیں۔ دلالی میں مرزا قادیانی کے تو ہاتھ ہی کالے ہیں۔ آپ کو سوخت اور کولذت یہ تماشا کباب میں دیکھا کس قدر افسوس ہے کہ دو لاکھ مرید۔ اور ہمیشہ دست سوال کشادہ ہے۔ کاسۂ گدائی گشت کرتا ہے جھڑکیاں دی جاتی ہیں۔ ڈانٹ بتائی جاتی ہے۔ قارون کے سگوں نادہندوں کے ہمیشہ اخباروں میں مزمّے لئے جاتے ہیں۔ پھر بھی مرزائی فنڈ میں دس، پانچ ہزار روپیہ بھی جمع