احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء یکم و۸؍جنوری کے شمارہ نمبر۱،۲؍کے مضامین ۱… ضمیمہ شحنۂ ہند ۱۹۰۳ء یکم جنوری اور ۸؍جنوری کے شمارہ نمبر ۱،۲ کے پہلے دو صفحات نہیں ملے ہیں۔ ص۳ کا مضمون مرزا قادیانی کی کتاب اعجاز المسیح اور اعجاز احمدی پر سید خادم علی بی اے وزیر آبادی نے نقد کیا ہے۔ ۲… ایک گزشتہ مرزائی کی فریاد۔ ۳… مجدد کی پیش گوئی اور رؤیاء صادقہ (مقدمہ بازی) پر ایڈیٹر مولانا شوکت اﷲ صاحبؒ کا مختصر نوٹ ہے۔ ۴… مرزا قادیانی کے خیالات کے لیکچر کی تردید۔ ۵… بے معنی الہامات کو دونگڑا۔ ۶… چہ خوش کی سرخی سے ایک سوال مرزا قادیانی سے پوچھا گیا، یہ تینوں مضامین مولانا شوکت اﷲ ایڈیٹر کے ہیں۔ اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱ … مرزا قادیانی کے رسائل اعجاز المسیح واعجاز احمدی پر نقد سید خادم علی، بی اے، وزیر آبادی! گویا ان کے نزدیک اسرار ومعارف انہیں دو باتوں کا نام ہے اور سورۂ فاتحہ بلکہ سارا قرآن مجید ایسی ہی باتوں سے بھرا پڑا ہے۔ مرزا قادیانی جن معارف کو جاننے کے مدعی ہیں۔ کیا وہ یہی معارف قرآنیہ نہیں جن کی توضیح علمائے اسلام بڑی جانفشانیوں سے کرتے آئے ہیں یا کوئی اور معارف ہیں؟ اور اگر وہی ہیں تو مرزا قادیانی کی اس میں کیا فضیلت؟ اور ہیں تو ایسے معارف جو زمانہ نبوت سے آج تک کسی پر واضح نہ ہوئے تھے کیا ہیں؟ کیا اسی کا نام معارف واسرار ہے کہ میں یہ ہوں اور میں وہ ہوں اور فلاں شخص ایسا ہے اور فلاں ویسا ہے کیونکہ وہ مجھے نہیں مانتا۔ ان معارف سے تو سوائے قرآن مجید پر ہنسی اڑانے کے کوئی نتیجہ نہیں۔ یہ معارف آپ کے دام