احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ہے کہ گورنمنٹ سد راہ ہوگئی اور لوگوں کو مرزائی ہونے سے بچا دیا۔ اب مرزاقادیانی اور اس کا خدا دونوں پانی پی پی کر گورنمنٹ کو کوس رہے ہیں کہ منہ سے شکار اور ترلقمہ چھین لیا۔ مگر گورنمنٹ کا کچھ نہیں کر سکتے۔ بجائے اس کے کہ مرزاقادیانی کا خدا حسب دستور مرزاقادیانی پر یہ الہام کرتا کہ اس کی نسبت خوفناک پیشین گوئی کرے۔ گورنمنٹ کی فضول اور لغو للو پتو کرنے اور اس کو چہیتے کی طرح پھیلانے کا الہام کر رہا ہے۔ بھلا ایسے ڈرپوک خدا کو مرزاقادیانی کیا چولہے میں جھونکے۔ چونکہ ہم مرزا اور مرزائیوں کے خیرخواہ ہیں۔ لہٰذا صلاح دیتے ہیں کہ دوسرا خدا تلاش کریں۔ خدا سابق کی حقیقت تو کھل گئی۔ جس نے تخویف کی حکمت عملی پر جھاڑو پھیر دی اور کسی گھر کا نہ رکھا۔ اب ترمال کیونکر ہاتھ آئے گا۔ ہم کو مرزاقادیانی کی اس حسرت پر حسرت وافسوس ہے کہ دعویٰ نبوت جس کا مدار صرف تخویفی الہام پر تھا اس کی یوں مٹی خراب ہوگئی۔ پنجاب میں رّمال اور نجومی کثرت سے ہیں جو ضعیف الاعتقاد ان سے کچھ پوچھتا ہے یا قرعہ پھکواتا ہے تو وہ نہایت خوفناک پیشین گوئی کرتے ہیں کہ تم پر فلاں ستارہ بہت سخت ہے۔ ضرور مارے جاؤ گے۔ لیکن اگر دو گز سرخ کپڑا اور سوا دو سیر اناج اور ساڑھے دو پیسے اور ہلدی کی سات گرہیں لادو تو میں ستارے کا اثر زائل کر سکتا ہوں۔ مرزاقادیانی بھی چونکہ خاندانی رّمال ہیں۔ لہٰذا بلی کی خواب میں چھیچھڑے ہی نظر آئیں گے اور وہ تخویف ہی میں اپنی روٹیاں نکالنا چاہیں گے۔ (ایڈیٹر) ۶… خونی مہدی اخبار الحکم میں گورنمنٹ کو مخاطب کر کے بڑے زور شور سے دوھرایا اور تہرایا جاتا ہے کہ تمام مسلمان خونی مہدی کے آنے کے منتظر ہیں۔ گویا وہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں انقلاب ہو اور مہدی کے آنے تک دنیا کی سلطنتیں جو فتنہ اور فساد اور بدامنی پھیلا رہی ہیں اور رعایا پر ظلم کر رہی ہیں۔ خونی مہدی ان مظالم سے ان کو خلاصی دے۔ اس شرر انگیز فقرے سے دو باتیں نکلیں۔ ایک یہ کہ ہر سلطنت کی مسلمان رعایا اپنی اپنی گورنمنٹ سے ناراض ہے اور اس کا قلع قمع کرنا چاہتی ہے۔ گویا بغاوت پر آمادہ اور اپنی اپنی گورنمنٹ کی بداندیش ہے۔ دوم… یہ کہ تمام سلطنتیں ظالم اور جابر اور خواب غفلت میں مخمور ہیں۔ مرزاقادیانی ان کی بالین پر کھڑے چلاّ رہے اور بدمستی سے جگا رہے ہیں کہ ہوشیار ہوجاؤ۔ مسلمان تمہارے سخت دشمن ہیں اور دنیا سے تمہارے نکالنے کے لئے خونی مہدی کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں۔ اس فقرے کے