احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ ۸؍ستمبر۱۹۰۲ء کے شمارہ نمبر۳۴ کے مضامین ۱… بقیہ مرزاقادیانی کے خیالات کا لیکچر مولانا شوکت اﷲ! ۲… مرزائی کجکول میں پیشہ اور دھیلا اعینو یارجال الغیب خادم:م۔م۔د۔ لاہوری! ۳… لندن اور قادیان مولانا شوکت اﷲ! ۴… الحکم میں جعلی فہرست بیعت ج۔ن! ۵… استفتاء ج۔ن! ۶… رسالہ اشاعۃ السنۃ اور مرزاقادیانی ج۔ن! ۷… ملا فضل قادر صاحب اور مرزا ج۔د! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱… بقیہ مرزاقادیانی کے خیالات کا لیکچر سنو سنو! ہندوستان میں ہر کس وناکس سے بیعت کرنے کی وباطاعون کی طرح پھیل رہی ہے اور لوگوں کو ہلاکت میں ڈال رہی ہے۔ یہ مشہور خاندانوں کے پیرزادے اور مشائخ جو گدی تکیہ لگائے بیٹھے ہیں خدا پر ان کا تکیہ نہیں یہ مسلمانوں کو خدا سے پھیر کر اپنا بندہ بنا رہے ہیں اور میں اپنی بیعت سے سب کو آسمانی باپ کا بندہ بناتا ہوں اور میں اگر ان کو اپنا بندہ بھی بناؤں تو بجا ہے۔ کیونکہ میں آسمانی باپ کا لے پالک ہوں۔ جب کہ عیسائی عیسیٰ مسیح جیسے بدخوارق انسان کو خدا کہتے ہیں تو میرے چیلے مجھے کیوں خدا نہ کہیں۔ پس مجھ سے بیعت کرنا درحقیقت آسمانی باپ سے بیعت کرنا ہے۔ مجھے غصہ تو اسی پر آتا ہے کہ میرے ہوتے لوگ بدھو شاہ جلالی اور نتھو شاہ جمالی اور لکڑ شاہ مداری اور مکڑ شاہ سلاری اور جھکڑ شاہ ہزاری سے بیعت کریں۔ مسلمان یا تو بھنگ کھا گئے ہیں یا ان کے ہئے کی پھوٹ گئی ہے کہ بالکل چوپٹ سورداس بن گئے ہیں۔ میں خاتم الخلفاء ہوں۔ میرے سامنے کسی کی کیا مجال کہ اپنا شجرہ قلہ پیش کر سکے۔ میں نے جس طرح تمام مردہ پیروں اور ولیوں اور نبیوں اور رسولوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ اسی طرح تمام موجودہ مشائخ کو بھی بہت جلد زندہ درگور کر دوں گا۔