احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
آسمانی باپ نے بایں ریش و فش لے پالک کو تاویل کرنا بھی نہ بتایا۔ اتنی خبر نہیں کہ جب آنحضرتa کمال نبوت کے خاتم اور مکمل ہیں تو ناقص نبوت کے بدرجہ اولیٰ مختم اور مکمل ہیں۔ یہ تو ایسی مثال ہے جیسے کوئی شخص کہے کہ جب آفتاب طلوع ہوتا ہے تو چاند ماند ہوجاتا ہے مگر ستارے ماند نہیں ہوتے۔ گویا آفتاب صرف چاند کو مغلوب کرتا ہے نہ کہ ستاروں کو۔ ایسی اندھی تاویل کو وہی لوگ دیکھیں اور پسند کریں گے جو انسانی ماہیت سے مسخ ہوکر چمگادڑ کی ماہیت میں حلول اور بروز کئے ہوئے ہیں۔ مرزا قادیانی تمام انبیاء کو ناقص بتاتے ہیں لیکن اگر کوئی ان سے کہے کہ آپ ناقص خاتم الخلفاء اور ناقص امام الزمان ہیں تو وہ اور ان کے چیلے چاپڑ کاٹ کھانے کو دوڑیں گے۔ ؎ کھانے کے دانت اور دکھانے کے دانت اور ناقص چیزوں اور ناقص انسانوں کی خاتمیت کونسا اعجوبہ امریا اعجاز ہے؟ ناقص انسان یا ناقص اشیاء تو کامل ہوں ورنہ ان کا معدوم ہوجانا بہتر ہے۔ آسمانی باپ کے سب بیٹے یا تو خلف ہوں ورنہ تلف۔ جب مرزا قادیانی ناقص نبی یا خلیفہ ہیں تو آپ کی امت بھی ناقص ہی ہوگی۔ تعجب ہے کہ آنحضرتa تو کامل اور آپ کا بروز اور ظل، ناقص۔ (ایڈیٹر) تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۲۴؍ستمبرکے شمارہ نمبر۳۶؍کے مضامین ۱… آرا آرا دھڑیم۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… نبی اور مجدد۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… تردید رد التجدید۔ ایم۔ ڈی۔ ایل شاہجہان پوری! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱ … آرا آرا دھڑیم مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ارے بیٹھے بٹھائے یہ دھماکے کی آواز کیسی آئی؟ آسمانی باپ کی طرف سے کوئی زلزلہ تو